سورج مکھی کے بیج کیوں کھانے چاہیئے؟ جانیں ڈاکٹر شائستہ لودھی اس کے کیا فائدے بتاتی ہیں اور انہیں استعمال کس طرح کیا جاتا ہے

image

بیج کھانا ہر کسی کو ہی پسند ہوتے ہیں کیونکہ یہ چھوٹے چھوٹے بیج ذائقے میں کمال ہوتے ہیں۔ لیکن کیا آپ ان بیجوں کے فائدے جانتے ہیں؟

سورج مکھی کے بیج میں بی کمپلیکس وٹامن وافر مقدار میں ہوتے ہیں جبکہ یہ فاسفورس، میگنیشیم، پروٹین اور وٹامن ای حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں. اس میں زنک، کوپر اور کیروٹین بھی شامل ہوتا ہے

آئیے جانتے ہیں ڈاکٹر شائستہ لودھی ان بیجوں کو کھانے کے کیا فائدے بتاتی ہیں.

کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر شائستہ لودھی نے اپنے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے کہا کہ, "خوبصورت لڑکیوں! ایک ڈاکٹر کی حیثیت سے میں آپ کو تجویز کرتی ہوں سورج مکھی کے بیج". اس میں شامل تیل آپ کی جلد کے لئے بہترین ہے اور یہ آپ کی بائیلوجیکل سائیکل کے لئے بھی بہترین ہے۔ میں تو یہ اپنے ساتھ آفس میں رکھتی ہوں اور اسنیک کے طور پر کھاتی ہوں۔ آپ لوگ کب کھائیں گی؟ ان کی اس پوسٹ کے بعد اکثر خواتین نے لکھا کہ انہوں نے بھی سورج مکھی کے بیج کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا شروع کردیا ہے۔

ویسے تو اس میں چھپے فوائد آپ کو نا صرف حسن کی دولت سے مالا مال کرتے ہیں بلکہ آپ کے دماغ کی طاقت کو بھی بڑھاتے ہیں, ساتھ ہی اس کا زیادہ استعمال آپ کے گردوں اور دل کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے.

امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق آپ روزانہ بیس سے تیس گرام سورج مکھی کے بیج کھا سکتے ہیں۔ یہ فائبر کی دولت سے مالا مال ہوتے ہیں اور ایک اونس بیج میں دو گرام فائبر ہوتا ہے یعنی اسے کھانے سے پیٹ بھی بھرتا ہے اور فائبر کی ضرورت بھی پوری ہوتی ہے.

You May Also Like :
مزید

Sun Flower Seeds Benefits By Dr Shahista Lodhi

Sun Flower Seeds Benefits By Dr Shahista Lodhi - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Sun Flower Seeds Benefits By Dr Shahista Lodhi. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.