ٹماٹر کا استعمال تو کرے ہر کوئی لیکن کیا آپ اس کے فائدے اور نقصان جانتے ہیں؟

image
ٹماٹر تقریباً ہر کھانے میں استعمال کیا جاتا ہے جس سے کھانے کا ذائقہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ ٹماٹر میں وٹامن اے، سی، ایچ، کیلشیم، فاسفورس، آئرن اور کاربو ہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو اس کے استعمال کے فوائد اور نقصانات بتاتے ہیں

ٹماٹر کے فوائد

٭یہ بھوک لگاتا ہے اور کھانا ہضم کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔

٭ٹماٹر خون پیدا کرتا ہے اور خون کو صاف کرتا ہے اور جسم کی خشکی دور کرتا ہے۔۔

٭دانتوں کو مضبوط بناتا ہے اور ہر قسم کی بیماری سے محفوظ رکھتا ہے۔

٭شوگر کے مریض اس کا استعمال ضرور کریں کیونکہ اس سے شوگر کو کنٹرول میں رہتی ہے۔

٭ٹماٹر کے گودے کو چہرے پر لگائیں ۔پندرہ منٹ سے آدھ گھنٹہ کے بعد نیم گرم پانی سے منہ دھو لیں ۔چہرہ صاف ہوگا اور رنگت بھی نکھر جائے گی۔

٭حاملہ خواتین کو ایک ٹماٹر کا جوس صبح نہار منہ پلائیں اس سے متلی اور قے ختم ہو جاتی ہے۔

ٹماٹر کے نقصانات

٭ٹماٹر بلغم پیدا کرتے ہیں۔

٭ٹماٹر زکام پیدا کرتا ہے۔

٭گردے کی پتھری والے مریض ٹماٹر کا استعمال نہ کریں۔

٭ٹماٹر پیٹ میں گیس پیدا کرتا ہے۔

٭گلے کے امراض میں ٹماٹر کا استعمال نہ کریں۔

You May Also Like :
مزید

Tamatar Ke Nuksan Aur Fawaid

Tamatar Ke Nuksan Aur Fawaid - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Tamatar Ke Nuksan Aur Fawaid. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.