ٹماٹر کا فیشل اور کھانوں میں ٹماٹر کے استعمال کے فوائد تو ہم کئی بار آپ کو بتا چکے ہیں آج ہم آپ کو بتائیں گے ٹماٹر کے جوس کے ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی آج سے ہی اس کا جوس پینا شروع کر دیں گے۔
ٹماٹر کا جوس ہمیں کئی بیماریوں سے لڑنے میں مدد دیتا ہے، ٹماٹر کے جوس میں وٹامن اے، بی، بی تھری، بی سکس اور بی سیون، آئرن، میگنیشیم، پوٹاشیم، کرومیم، کولین، زنک اور فاسفورس شامل ہوتا ہے۔
ٹماٹر کا جوس کونسی بیماریوں کے خلاف مفید ہے؟
• ٹماٹر کا جوس ہمارے نظامِ ہاضمہ کو بہتر بتانا ہے۔
• ٹماٹر کا جوس کولیسٹرول کم کرنے میں بےحد مددگار ہوتا ہے۔
• ٹماٹر کے جوس میں اینٹی آکسڈینٹس ہوتے ہیں، جو خاص طور پر چھاتی، پروسٹیٹ اور پیٹ کے کینسر سے بچاتے ہیں۔
• ٹماٹر کا جوس ذیابیطس اور دل کی مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
• ٹماٹر کا رس جھریوں اور جھائیوں کو ختم کرنے کے لئے مفید ہے۔
• یہ بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کرتا ہے۔
• ٹماٹر کا جوس وزن کم کرنے کے لئے مفید ہے یہ جسم کی اضافی چربی پگھلاتا ہے۔
• بلڈ شوگر لیول کو متوازن رکھتا ہے۔