کیا آپ کو بخار ہے؟ تو توری کھائیں۔۔ جانیئے اس سبزی کے وہ لاجواب فائدے جو شاید ہی آپ کو معلوم ہوں

image

توری یا ترئی، وہ سبزی ہے جسے پاکستان اور ہندوستان میں بہت شوق سے کھایا جاتا ہے۔ توری کھیرے کے خاندان میں بڑے پیمانے پر کاشت کی جانے والی سبزی ہے، جسے اگانا آسان ہے۔ اس کی کاشت پورے ایشیا اور امریکہ میں خوراک اور اسکربرز کے لیے کی جاتی ہے۔ اس کا ذائقہ تو بے مثال ہے ہی لیکن اس کی تاثیر اور فوائد بھی اسی قدر عمدہ اور لاجواب ہیں۔

توری کے فائدے:

۔ توری/ تورئی میں آئرن، کیلشیم، زِنک اور کئی دیگر بی وٹامنز کی تھوڑی مقدار ہوتی ہے۔

۔ اس میں کافی مقدار میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو آپ کی بصارت اور مدافعتی نظام کو بہتر بنا سکتی ہے۔

۔ توری واحد سبزی ہے جو بخار، نزلہ اور زکام میں فائدہ مند ہے۔ بخار کی صورت میں توری کو ابال کر یا ہلکے مصالحے میں بنا کر کھانے سے فائدہ ہوگا۔

۔ توری کا استعمال گلے کی خرابی اور سینے کے درد میں بھی مفید ہے۔

۔ توری قبض کے مریضوں کیلیئے بہت مفید ہے، ساتھ ہی بواسیر کے مریضوں کیلئے بھی ایک تحفہ ہے انہیں یہ سبزی تھوڑے سے مکھن میں بنا کر کھانی چاہیئے۔ یا مرچوں کے بغیر ہاف بوائل کرکے بھی کھا سکتے ہیں۔

۔ یہ پانی سے بھرپور ہوتی ہے، جو پاخانے کو نرم کرتی ہے، اس سے اس کا گزرنا آسان ہوجاتا ہے اور آپ کے قبض کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔

۔ خواتین غیر حاضر ماہواری کو بحال کرنے کے لیے توری کا استعمال کرسکتی ہیں، اسکے علاوہ اگر دودھ پلانے والی مائیں دودھ کے بہاؤ کو بڑھانا چاہتی ہیں تو وہ توری کھائیں اس سے انھیں فائدہ ہوگا۔

۔ کچی توری کی طرح پکی ہوئی توری میں بھی وہی غذائیت ہوتی ہے، بس پکی ہوئی توری میں وٹامن اے خاص طور پر زیادہ ہوتا ہے، حالانکہ کچی میں قدرے کم ہوتا ہے۔

۔ توری میں موجود فائبر انسولین کی حساسیت کو بڑھا سکتا ہے اور بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم کر سکتا ہے، ممکنہ طور پر آپ کے ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو کم کر سکتا ہے.

You May Also Like :
مزید

Tori Khane Ke Fayde

Tori Khane Ke Fayde - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Tori Khane Ke Fayde. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.