بال نوچنے سے زیادہ ہوں گے کیونکہ ۔۔۔ جانیئے خواتین کے چہرے کے بال بڑھنے کی وجہ ڈاکٹر کیا بتاتے ہیں؟

image

تھریڈنگ، ویکسنگ اور شیوونگ اس سب کی ضرورت خواتین کو غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے کے لئے پڑتی ہے لیکن آج کل یہ مسئلہ 10 میں سے ہر 8 خواتین کا ہے کیونکہ ہر دوسری خاتون چہرے پر غیر ضروری بالوں کی وجہ سے پریشان ہے۔ بال اگر اپرلپ کے ہوں تو اتنا مسئلہ نہیں ہوتا کیونکہ وہ سب ہیخود سے نکال سکتی ہیں، مسئلہ جب بڑھتا ہے جب گالوں اور تھوڑی پر نکل آئیں کیونکہ یہ مردانہ مشابہت لگنے لگتی ہے۔

دراصل چہرے اور جسم پر اس طرح غیر ضروری بالوں کے نکلنے کی وجہ کیا ہے؟ جانیئے مشہور ڈرمٹالوجسٹ کی رائے جو کہ ہر عورت کو معلوم ہونی چاہیئے۔

ماہرین کی رائے:

٭ ہرسوٹیزم ایک ایسی حالت ہے جس میں صرف ان خواتین کے جسم پر ہارمونز کے بگاڑ کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں جن کو پولی سسٹک اوورین سنڈروم کی بیما ری ہو تی ہے یا پھر اندرونی کمزوری ہوتی ہے۔

٭ پولی سسٹک اوورین سنڈرو:

یہ مسئلہ اس وقت خواتین کے ساتھ ہوتا جبکہ ان کے ماہواری میں کوئی بگاڑ آتا، یا وقت پر نہ ہونا، وقت کے بعد ہونا، کم یا زیادہ ہونے سے واقفیت رکھتا ہے۔

وجہ:

٭ یہ دونوں مسائل اس وقت ہوتے ہیں جبکہ غذا میں یا جسم میں مختلف طریقے سے اضافی کیمیکلز یا ناقص غذا کا زیادہ استعمال کیا جائے، ڈپریشن، پریشانی اور مستقل سوچنا، غم، تکالیف زیادہ ہونے کی وجہ سے بھی ذہنی ٹینشن عبور پر ہو تو یہ مسائل درپیش ہوتے ہیں۔

ماہرین کی رائے:

خواتین کی عادت ہوتی ہے کہ وہ چلتے پھرتے اپنی تھوڑی کے بالوں کو نوچتی رہتی ہیں، کبھی اپرلپ کے بالوں کو نوچتی ہیں، کبھی آئی برو کے بالوں کو ہاتھوں سے نوچ کر توڑ دیتی ہیں یا پھر چہرے کی سائیڈوں میں موجود بالوں کو نوچتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے بالوں کی افزائش میں مزید اضافہ ہوتا ہے جو کبھی ختم نہ ہونے کا سلسلہ بن جاتا ہے۔

حل کیا ہے؟

امریکی جرنل '' سسیل '' کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر چینگ منگ چوؤنگ کہتے ہیں کہ: '' بالوں کو نوچنے کی وجہ سے ان کے فولیکلز دو حصوں میں ٹوٹ جاتے ہیں، جن سے مزید تین سو نئی شاخیں بنتی ہیں، جن کی وجہ سے مزید بالوں کی افزائش میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ '' اس کا حل یہی ہے کہ چہرے کے بالوں کو نوچنے سے گریز کیا جائے اور ویکسننگ کے ذریعے ان سے نجات حاصل کی جائے۔

You May Also Like :
مزید

Tweezer Se Baal Saaf Karne Ke Nuksan

Tweezer Se Baal Saaf Karne Ke Nuksan - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Tweezer Se Baal Saaf Karne Ke Nuksan. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.