4 مہینے پہلے شادی ہوئی اور اب جڑواں بچے ۔۔ اداکارہ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش کیسے ہوگئی؟ مداحوں نے تنقید کردی

image

بھارتی اداکارہ نین تارا کے ہاں 2 دن قبل جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ جہاں سب انہیں مبارکباد دے رہے ہیں وہیں اکثریت نے سوشل میڈیا پر ان کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ نین تارا اور وگنیش شوم کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہو رہی ہے۔ لیکن تنقید کی آخر وجہ کیا ہے؟

دراصل نین تارا کی شادی اب سے 4 مہینے قبل ہوئی تھی اور اتنی جلدی صحت مند بچوں کی پیدائش ممکن نہیں لہٰذا اس پر اعتراضات کیے جا رہے ہیں۔ لیکن یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ اداکارہ کے ہاں سیروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ جبکہ بھارت میں اس سال جنوری سے سیروگیسی کے ذریعے پیدائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بھارت میں کچھ وقت کے لئے ادارہ صحت کی جانب سے سیروگیسی کی مدد سے پیدائش پر پابندی عائد کی گئی ہے جس کے کچھ اصول ہیں اور اس میں ایک یہ اصول بھی ہے کہ اگر جوڑوں کی شادی کو 4 سال گزر گئے ہوں اور پھر بھی بچے کی پیدائش کا سلسلہ مکمل نہ ہو سکا ہو تو سیروگیسی کی مدد لے سکتے ہیں۔ مگر چونکہ اداکارہہ کی شادی تو صرف 4 ماہ ہی گزرے ہیں اس لیے ہر کوئی حکومت اور محکمہ صحت سے سوال کر رہا ہے کہ جب اصول سب کے لیے برابر ہیں تو پھر انہیں کیوں مستشنیٰ حاصل ہے۔

You May Also Like :
مزید

Twin Bache Kaise Paida Hue

Twin Bache Kaise Paida Hue - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Twin Bache Kaise Paida Hue. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.