ٹائیفائیڈ کیا ہے اور یہ کیوں ہوتا ہے؟ جانیں اس کی علامات اور علاج کے بارے میں اہم معلومات

image
بخار کبھی بھی ہو جاتا ہے مگر ہر بخار کو عام کہنا مناسب نہیں ہے لہٰذا بہتر یہی ہوتا ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع فرما لیا جائے۔ کیونکہ زیادہ تر بخار اور ان علامات کو عام

سمجھتے ہیں اور بعد میں معلوم ہوتا ہے کہ یہ ٹائیفائیڈ ہے اور یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگوں کا ٹائیفائیڈ بگڑ جاتا ہے جو کہ مزید پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

ٹائیفائیڈ بخار کیا ہے اور یہ کس وجہ سے ہوتا ہے؟ ٭ یہ گندگی اور گندے کھانوں کی وجہ سے پھیلتا ہے۔ اس بخار کا سبب جراثیم ’’سیلمونیلا ٹائی فی‘‘ ہے۔ یہ ایسا مرض ہے جو ایک مریض سے صحت مند شخص کو لگ

جاتا ہے۔عموماًاس بخار میں باریک دانے جسم پر نکل آتے ہیں۔ یہ خصوصاً سینہ اورکمر پر نمایاں ہوتے ہیں۔ یہ انسان کی ’’ آنتوں‘‘ پر حملہ آور ہوتا ہے۔

٭ اورآنتوں سے ہی اس جراثیم کے بُرے اثرات خون میں شامل ہوتے ہیں۔ اس بخار کے جراثیم چھوٹی آنتوں کے غدود میں ورم اور پیپ جیسے مواد بناتے ہیں۔

٭ یہ جراثیم جگر ، تلی، پتہ، دماغ کی جھلیاں اور ہڈی کے گودے میں بھی سرایت کر جاتے ہیں اور فضلات کے ذریعے خارج ہوتے رہتے ہیں۔

اس کی علامات یہ ہیں:

* سینے ، کمر، اور پیٹ پر چھوٹے چھوٹے گول دانے نکل آتے ہیں۔

* یہ گلابی نشان جیسے بن جاتے ہیں، انہیں دبانے سے کچھ دیر تک انکی رنگت ختم ہوجاتی ہے لیکن دوبارہ ویسے ہی ہوجاتی ہے۔

* کچھ لوگوں کو سفید اور چمکدار دانے نکلتے ہیں، کبھی یہ دانے پہلو، کمر، بازو اور رانوں پر بھی نکلتے ہیں۔

* بخار ( 102 تا 103 ڈگری فارن ہائیٹ) تک رہتا ہے، کمزوری سے پیٹ اور سر میں درد ہوتا ہے۔

* قبض، اسہال، بھوک کی کمی، خارش، السر، خشکی، سانس میں تنگی، چہرے کا زرد ہونا بھی شامل ہے۔

* آنکھ کی پتلی کا پھیلنا، ہونٹ کا سیاہ ہونا، زبان کا خشک ہونا اور زبان کے دونوں طرف سفید تہہ جم جاتی ہے۔

* کبھی نکسیر ہو جاتی ہے، ناف کے نیچے دائیں جانب دبانے سے درد ہوتا ہے ۔

کتنے دن رہتا ہے؟

٭ بخار تقریباً بارہ سے اکیس دن تک ٹھیک ہوتا ہے اور بگڑنے کی صورت میں زیادہ دن تک ہوتا ہے۔

٭عموماََ تین ہفتے یا اس سے زائد عرصے تک پرانے دانے ختم اور نئے دانے بنتے رہتے ہیں، ہر دھبہ تین سے چار دنوں میں غائب ہوجاتا ہے۔ علاج:

٭ گھریلو علاج کے طور پر برگ ِ نیم، ادرک، لہسن، سہانجنہ کے پتے کا قہوہ استعمال کریں۔

٭اس کے علاوہ پپیتے کے بیج بھی کھائیں۔

٭ پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور ڈاکٹری علاج کو زیادہ توجہ سے کریں۔

You May Also Like :
مزید

Typhoid Ka Ilaj

Typhoid Ka Ilaj - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Typhoid Ka Ilaj. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.