ڈاکٹر کی بتائی گئی کچھ ایسی علامات جو حمل سے قبل اکثر خواتین میں ظاہر ہوتی ہیں، لیکن انہیں معلوم نہیں

image

حمل کا دورانیہ خواتین کے لئے بہت زیادہ منفرد اور چیلنجز سے بھرا ہوا ہوتا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ایک وجود میں دوسری جان کا پلنا ہے اور ایک چھوٹے سے ایمبریو سے ایک مکمل بچے کی تخلیق ہونا ہے۔ خواتین کو حمل کے بارے میں جب پتہ چلتا ہے جب ان کو قے، متلی، الٹی یا چکر آنا اور بخار آنے کی علامات زیادہ ہوں اور کچھ خواتین کو تو لوز موشن بھی ہو جاتے ہیں جس کے بعد رنگت کے زرد ہونے پر ڈاکٹر کے پاس جاتی اور ٹیسٹ کروانے پر اصلیت معلوم ہو پاتی ہے جوکہ حقیقت ہے۔ مگر کچھ ایسی بھی علامات خواتین میں ہوتی ہیں، جن کے بارے میں کم ہی لوگوں کو معلوم ہے۔

آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کچھ ایسی حمل کی علامات جو عام طور پر ہر خاتون کو علم نہیں ہوتا کہ وہ حمل سے ہیں یا نہیں۔

علامات:

٭ جلد پر مسوں یا مولز تل کا ہو جانا، سکن پر یوں کالے دھبے پڑنا بھی بعض اوقات حمل کے ٹہرنے کو واضح کرتا ہے۔ البتہ یہ نشانی ہر کسی کے ساتھ نہیں ہوتی۔

٭ زبان کا ذائقہ حد سے زیادہ بڑھ جاتا ہے، جو کھانا بھی سامنے آئے اس کا ذائقہ دھات نما یعنی تیز نمک اور کِر کرا سا مزہ آنے لگتا، یہ پریگنینسی کی ایک عام علامت ہے۔

٭ تھوک کی مقدار بہت زیادہ بڑھ جاتی کیونکہ پیٹیلیسم گریڈیوسوا نامی مرکبات کی تعداد میں اضافہ ہوجاتا ہے جس سے تھوک زیادہ آتا ہے اور یہ اس لئے بھی کیونکہ ایمبریو میں توڑ پھوڑ ہورہی ہوتی اور بچے کی ساخت بدل رہی ہوتی۔ ٭ مسھوڑوں میں سوجن، درد، خون کا آنا، مسھوڑوں کا پھولنا وغیرہ بھی ایک علامت ہے، پریگنینسی گائیگینیٹیووز ایک پیچیدگی ہے جس میں دورانِ حمل مسھوڑوں کی شکایت ہو جاتی۔

٭ نزلہ زکام اور بخار کا زیادہ ہونا کیونکہ ہارمونل تبدیلیاں بڑھتی ہیں جس کی وجہ سے پٹھے اور مسلز کے ساتھ بخار بھی ہونے لگتا ہے۔

٭ اکثر حاملہ خواتین کو سانس لینے میں مسئلہ درپیش ہوتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ پلمونری شریانیں بھی بچے کے وجود میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں اس لئے سانس کی نالی کا دو جگہوں میں کام کرنا رکاوٹ بنتا ہے۔

You May Also Like :
مزید

Unusual Pregnancy Symptoms

Unusual Pregnancy Symptoms - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Unusual Pregnancy Symptoms. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.