نیند آئے تو روکیں نہیں ورنہ فالج بھی ہوسکتا ہے ۔۔ جانیے وہ کون سی انسانی حاجات ہیں جنہیں روکنا خطرناک بیماریوں کو دعوت دیتا ہے؟

image

اللّٰہ نے ایسا کوئی مرض نہیں دیا جسکی شفاء موجود نہ ہو سوائے موت کے۔ انسان کو اشرف المخلوقات اسی لیئے کہا جاتا ہے کیونکہ اسے علم سے نواز گیا ہے اسے سوچنے سجھنے اور مسئلوں کا حل نکالنے کی صلاحیت دی گئی ہے، اسی لیئے آج انسان نے میڈیکل سائنس میں اتنی ترقی کرلی ہے کہ وقت رہتے تقریباً ہر بیماری کا علاج ممکن ہوگیا ہے۔

ماہرینِ طب کہتے ہیں مواد فاسدہ ( زہریلے مادے ) جو جسم میں پیدا ہوتے ہیں اور بیماریوں کی وجہ بنتے ہیں اُنہیں جسم سے خارج کرنا بہت ضروری ہے اور انہیں روکنا خطرناک بیماریوں کو پیدا کرنے کی بڑی وجہ بن سکتی ہے، تو آئیے جانتے ہیں وہ کیا ہیں

چھینک روکنا

چھینک نظام تنفس کی صفائی کے لیے قدرت کا پیدا کیا گیا ایک ایسا عمل ہے جو سانس کی نالیوں کو صاف کرتا ہے اور ہمارے پھیپھڑوں میں جمی گرد، پولن اور دیگر ایسے مواد جو نظام تنفس اور پھیپھڑوں کے درمیان بندش پیدا کرتے ہیں اُسے صاف کر دیتا ہے اور اگر اسے روک لیا جائے تو یہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

پیشاب روکنا

پیشاب کو بلا وجہ روکنا انسانی صحت پر انتہائی بُرے اثرات مرتب کرتا ہے۔ یہ گُردوں اور مثانے کو بُری طرح متاثر کرنے کا باعث بنتا ہے اور اسکے روکنے سے جسم میں درد، متلی، اُلٹی، سوزش، بخار پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے اور اس میں شامل فاسد مادے خون میں جا کے شامل ہوتے ہیں اور خطرناک بیماریاں پیدا کرتے ہیں۔

پاخانے کو روکنا

جب پاخانے کی حاجت محسوس ہو تو فوری طور پر اس حاجت سے چھٹکارا حاصل کر لینا چاہیے اور اگر آپ اس کے زور کو روکیں گے تو یہ کئی خطرناک بیماریوں کے پیدا ہونے کا باعث بنے گا جن میں پیٹ کی بیماریاں، چھوٹی اور بڑی آنت کی خرابی، کینسر اور جسم میں فاسد مادوں کا بڑھ جانا وغیرہ سر فہرست ہیں۔

قے روکنا

قے کا روکنا زہر قاتل ہے کیونکہ قے آپ کے معدے میں نہ ہضم ہونے والی خوراک جو زہر بن رہی ہوتی ہے اسے خارج کرتی ہے اوراگر آپ اسے روکیں گے تو یہ آپ کی صحت کو مزید خراب کرئے گی۔

نیند کی شدت کو روکنا

نیند کی شدت کو روکنا آپ کو کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتا ہے اس سے دماغ کی نس پھٹ سکتی ہے، ہارٹ اٹیک کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے، فالج، ڈپریشن اور کئی اور خطرناک بیماریاں پیدا ہو سکتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Urine Rokne Se Kya Hota Hai In Urdu

Urine Rokne Se Kya Hota Hai In Urdu - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Urine Rokne Se Kya Hota Hai In Urdu. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.