کون سے وٹامنز انسانی جسم کے لیے ضروری ہیں اور ان کو کن غذاؤں سے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

image
وٹامن ہمارے جسمانی خلیوں کے افعال، نشونما اور افزائش کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ اور ان خلیوں کی متواتر نشوونما اور بہتری کے لئےوٹامنز اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے جسم کا ہر نظام دوسرے نظام سے متاثر ہوتا ہے۔ خواتین کے جسم کو وٹامنز کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ان کی صحت جتنی اچھی اور فعال ہوگی ان کے بچے بھی اتنے ہی صحت مند اور تندرست ہوں گے۔

سبزیوں اور پھلوں میں ہمارے لئے ہر طرح سے طاقت بھی ہے اور بھرپور صحت کی ضامن بھی ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ خواتین کے لئے کون سے وٹامنز زیادہ اہمیت کے حامل ہیں اور وہ انھیں کون سی غذاؤں سے حاصل کرسکتی ہیں۔

اہم وٹامنز:

وٹامن اے:

خواتین کے لئے وٹامن اے اہم اس لئے سمجھا جاتا ہے کیونکہ ماہرین کے مطابق:

'' وٹامن اے کی موجودگی حیض کے لئے اہم ہے اور جن خواتین کو حیض میں زیادہ درد کی شکایت ہوتی ہے ان میں وٹامن اے کم ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کو تکلیف "زیادہ ہوتی ہے لہٰذا اس وٹامن کی موجودگی آپ کو صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

کن غذاؤں سے حاصل کریں؟

گاجر، ٹماٹر، مٹر، ہرے پتوں والی سبزیاں، مچھلیاں، جھینگے، جو، باجرہ، کدو، آم، انڈہ، پنیر، شکر قندی، آڑو، پالک، چکن، پستے، بادام اور تمام تر ڈرائی فروٹس وٹامن اے کو حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہیں۔

وٹامن سی:

وٹامن سی آپ کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور زچگی کے بعد ہونے والی آئرن کی کمی کو دور کرنے کا اہم کام انجام دیتا ہے اور دورانِ حمل ماں اور بچے کی ہڈیوں کو طاقتور بنانے میں اہم ہے۔

کن غذاؤں سے حاصل کریں؟

یہ بہت سی غذائوں میں موجود ہے جن میں تازہ سبزیاں، پھل مثلاً لیموں، انگور، آلو، ٹماٹر، سنترے، دیگر سبزیوں اور رسیلے پھلوں میں بکثرت پایا جاتا ہے۔

وٹامن ای:

وٹامن ای خواتین کی خوبصورتی و جلد کے لئے تو اہم ہے ہی اور اس سے متعلق ہم نے بھی آپ کو پہلے بہت سی معلومات دی ہے۔ یہ آپ کی صحت کے لئے بھی اہم ہے۔ اس سے آپ کے پٹھوں کو طاقت ملتی ہے اور مستقل گھٹنوں کے درد کو کنٹرول کرنے کی خاصیت پائی جاتی ہے۔

کن غذاؤں سے حاصل کریں؟

اس کو بادام، مونگ پھلی، پالک، سورج مکھی کے بیج، آم، شلجم، کیوی، ناشپاتی اور اناج سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

وٹامن بی:

وٹامن بی خصوصی طور پر حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے اہم ہے۔ اگر جسم میں اس وٹامن کی کمی ہوجائے تو پیدا ہونے والے بچے کی صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس لئے دورانِ حمل اور دورانِ حیض ایسی غذائیں ضرور استعمال کریں جن سے آپ کو وٹامن بی حاصل ہوسکے۔

کن غذاؤں سے حاصل کریں؟

اس کو آپ ڈیری آئٹمز جیسے دودھ، دہی، مکھن، پنیر سے بھی حاصل کرسکتی ہیں اور ان کے علاوہ جو، ہرے پتوں کی سبزیوں، انڈے، بڑا گوشت، دالیں، چنے اور مچھلیوں سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

وٹامن کے:

وٹامن کے خون کو جمنے سے روکنے اور بچے کی پیدائش کے دوران ہونے والی خون کی کمی کو پورا کرنے کا اہم ذریعہ ہے اس کے علاوہ یہ براہِ راست ہڈٰیوں کی مضبوطی اور ان کی بہتر نشوونما کو کنٹرول کرتا ہے۔

کن غذاؤں سے حاصل کریں؟

وٹامن کے آپ کو سیب، اچار، سویا بینز، مچھلی، خشک میوے، بند گوبھی، شلجم، کھیرا، پیاز، ہری مرچ، چقندر وغیرہ سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

You May Also Like :
مزید

Vitamins Benefits For Women

Vitamins Benefits For Women - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Vitamins Benefits For Women. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.