وزن کم کرنے والی روٹی ۔۔ جانئیے آٹے کا ایسا استعمال جو وزن بھی گھٹائے اور آپ کو صحتمند بھی بنائے؟

image

اللہ نے ہمیں بے شمار نعمتوں سےنوازہ ہے انھی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے 'جو' جسے انگریزی میں اوٹس کہا جاتا ہے۔ یہ زمین کے صحت مند ترین اناج میں سے ایک ہے، اسے مختلف طریقوں سے پکایا اور کھایا جاتا ہے اس میں بہت سے فوائد پوشیدہ ہیں جن سے ہم اپنی مرضی مطابق فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ آئیے پہلے ہم آپ کو اس کے کچھ فائدے بتاتے ہیں۔ جو (اوٹس) گلوٹین فری ہوتا ہے اس میں شامل میگنیشم، فائبر اور زنک وزن کم کرنے اور کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اسکے علاوہ یہ آنتوں کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔ صحت کے ماہرین کے مطابق اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامنز اور فائبر دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کرتا ہے، خون میں شکر کی سطح کو کم کرکے انسولین کو بھی کم کرتا ہے۔

جو کی روٹی وزن کم کرنے کا بہترین ذریعہ:

جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں جو کا استعمال وزن کم میں مدد کرتا ہے اس لئے اسے اپنے روزمرہ کے کھانوں میں شامل کرکے آپ اپنے جسم کو فٹ رکھ سکتے ہیں، آج ہم آپکو اس سے جڑی ایک آسان ترکیب بتاتے ہیں جو آپ با آسانی اپنے گھر میں بنا سکتے ہیں۔

سب سے پہلے آپ کو چاہیے؛

۔ ایک کپ جو (گلوٹین فری اوٹس)

۔ ایک کپ پانی

۔ 1 چمچ کھانے کا تیل

۔ نمک (حسب ذائقہ)

طریقہ:

سب سے پہلے جو (اوٹس) کو گرینڈر میں اچھی طرح باریک پیس لیں اور چھنی کی مدد سے اسے چھان لیں تاکہ وہ بلکل فائن ہوجائے، پھر 1 کپ پانی کو ابال لیں جب نیم گرم ہوجائے تو ایک پیالے میں جو کا آٹا، 1 چمچ تیل، اور نمک میں پانی ڈال کے اسے اچھی طرح گوندھ لیں، گوندھنے کے بعد اسے دس منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اسکے بعد اسکی روٹیاں بنالیں پر دھیان رہے ضرورت سے نہ پک جائے ہلکہ سنہری ہونے پر روٹی توے سے اتار لیں۔ 1 کپ جو کے آٹے سے تقریبا 6 روٹیاں بن جائینگی۔

You May Also Like :
مزید

Wazan Kam Karne Wali Roti

Wazan Kam Karne Wali Roti - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Wazan Kam Karne Wali Roti. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.