وزن کم کرنے والی روٹی کی آسان ترکیب جانئیے ۔۔۔ تاکہ بڑھتے ہوئے وزن کو کریں فورا کنٹرول اور نظر آئیں ہمیشہ اسمارٹ

image

جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق جو کا دلیہ اور جو کی روٹی بہت سی بیماریوں سے نجات دلاتی ہے۔ اکثر و بیشتر لوگ جو کا دلیہ صبح ناشتے میں کھا رہے ہوتے ہیں لیکن روزانہ ایک ہی چیز انسان کھا کھا کر تنگ آجاتا ہے۔ روٹی ہم روزانہ ہی کھاتے ہیں تو کیوں نا ایسی روٹی کھائی جائے جو وزن بھی کم کرے اور جسم کو تقویت بھی بخشے۔ ۔ جو کے آٹے سے بنی روٹی کی آسان ترکیب کچھ یوں ہے۔

بنانے کا طریقہ

۔ ایک کپ جو لیں اور اسے گرائینڈر میں پیس لیں۔

۔ اس کے بعد اسے باریک چھنی سے چھان کر الگ رکھ دیں۔

۔ دوسری جانب ایک پتیلی میں ایک کپ پانی لیں اس میں 1 کھانے کا چمچ تیل ڈالیں اور حسبِ ضرورت نمک شامل کرنے کے بعد ابال آنے تک پکا لیں۔

-۔ گرم پانی میں پِسا ہوا جو کا آٹا شامل کریں اور آمیزے کو اچھی طرح مِلا لیں۔

۔ آٹا تیار ہے۔

۔ اب اس آٹے کی روٹی بنا لیں اور کھانے میں پیش کریں۔

۔ ایک کپ جو سے تقریباً 9 سے 10 روٹیاں بن جائیں گی۔

۔ اس روٹی کو آپ روز کھا سکتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Weight Kam Karne Wali Roti

Weight Kam Karne Wali Roti - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Weight Kam Karne Wali Roti. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.