وقت اور موسم کچھ بھی ہو سب یہی چاہتے ہیں کہ وزن نہ بڑھے اور رمضانوں میں تو زیادہ بڑھتا ہے کیونکہ ہم تلی ہوئی اشیاء کا زیادہ استعمال کرنے لگتے ہیں اس لئے ہمیں رمضان میں اپنی غذا کا زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے کہ ہم جو بھی کھارہے ہیں بس یہ وزن نہ بڑھائے اور عید پر سلم سمارٹ دکھائی دیں۔
٭ روزانہ سحر اور افطار میں یہ ڈائٹ جوس پئیں اور پائیں وزن میں حیرت انگیز کمی کہ عید پر سب آپ کی سمارٹنس کا راز پوچھتے رہ جائیں۔
٭ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد اور ایک لیموں کا رس ڈال کر پی جائیں۔
٭آپ چاہتی ہیں کہ واقعی عید تک آپ کو اس نسخے کے مثبت نتائج نظرآئیں تو یہ شربت آپ سحر و افطار دونوں میں استعمال کریں اور جسم کے کولیسٹرول کو بھی گھٹالیں۔
٭ ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ اگر آپ افطار میں دیگر مشروبات یا کولڈرنک پینے کے بجائے اسی جوس کو بنا کر پئیں گی تو اس سے آپ کو کوئی نقصان بھی نہیں ہوگا اور پیٹ بھی نہیں پھولے گا۔