40 سال کی عمر میں تیسری بار جڑواں بچوں کی پیدائش ۔۔ بڑی عمر میں ماں بننے کیلیئے کون سی احتیاطی تدابیر اپنانی چاہیے؟ خواتین کیلئے اہم مشورہ

image

والدین بننا ہر شادی شدہ جوڑے کی خواہش ہوتی ہے، کوئی جلدی اس خوشی کو حاصل کرلیتا ہے تو کسی کو لمبا انتظار کرنا پڑتا ہے اور کچھ جوڑے تو ساری زندگی اس خوشی سے محروم رہتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ناں اوپر والا جسے چاہے بے حساب دیتا ہے، ایسا ہی کچھ اس خاتون کے ساتھ بھی ہوا۔

کیرن راجر اور شوہر کولن، رینفریو شائر سے ہیں، انہیں پہلے ہی دو بار جڑواں ہوچکے تھے۔ لیکن انہوں نے محسوس کیا کہ ان کا خاندان نامکمل ہے کیونکہ وہ ایک بچی بھی چاہتے تھے۔

کیرن راجر 40 سال کی عمر میں حاملہ ہو گئیں، اس جوڑے نے فیصلہ کیا کہ پیدائش سے پہلے اس کی شناخت معلوم نہیں کریں گے۔ اور نو مہینے بعد ان کے یہاں جڑواں بچیوں کا جنم ہوا، ڈیلیوری سی سیکشن کے ذریعے کی گئی تھی۔ جوڑے کے پاس اب پہلی جڑواں لڑکیاں ہیں اس پہلے چار جڑواں لڑکے تھے۔

حاملہ ہونے میں مددگار عام مصالحے:

گھر میں موجود وہ عام گرم مصالحے اور بوٹی جو جلد حمل ٹہرنے میں آپ کی مدد کرسکتے ہیں

۔ دار چینی میں ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو پی سی اوز جیسےمسائل کو کنٹرول کرنے اور حاملہ ہونے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ خواتین کے ہارمونل مسائل کو کنٹرول کرتے ہیں اور ان کے نظامِ تولید کو مضبوط بناتے ہیں۔

۔ ہلدی کی تاثیر گرم ہوتی ہے اور اس کا استعمال شادی شدہ جوڑوں کی جسمانی اور تولیدی طاقت کے حوالے سے اہم ہے۔ حمل اس وقت ہی ہوتا ہے جبکہ مرد اور عورت دونوں کے ہارمونز متوازن ہوں لہٰذا ہلدی کا کھانوں میں استعمال اور دودھ کے ساتھ روزانہ استعمال حاملہ ہونے میں مفید ہوسکتا ہے

۔ میتھی دانہ بھی ہلدی کی طرح گرم تاثیر رکھتا ہے اور یہ خواتین کی اووری (اوولیوز) کی طاقت کو بڑھاتا ہے جوکہ ایسے فائبرز کا اخراج کرتے ہیں جو جلد ہی بانج پن دور کرنے میں مدد دیتے ہیں

آئی وی ایف:

آج کے دور میں آئی وی ایف کے ذریعے بانجھ پن کا علاج بھی ممکن ہے، یہ طریقہ کار اب پاکستان میں بھی اختیار کیا جا رہا ہے جس کے متعلق معاشرے کے مختلف خیالات ہیں، مگر جو لوگ عقل اور سمجھ بوجھ رکھتے ہیں وہ یقیناً ان طریقوں کو اختیار کرنے میں شرم محسوس نہیں کرتے ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Woman Gives Birth To Third Set Of Twins

Woman Gives Birth To Third Set Of Twins - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Woman Gives Birth To Third Set Of Twins. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.