جلد کالی پڑ گئی اور بال بھی بہت گر رہے ہیں ۔۔ بچے کی پیدائش کے بعد ماں اپنے بالوں اور جلد کا خیال کیسے رکھے؟ ماہرین کی بتائی ٹپس

image

ماں بننے کا احساس جتنا خوبصورت ہوتا ہے اس سے کئی زیادہ ایک ماں کیلیئے امتحان ہوتا ہے، کیونکہ اسے نہ صرف جسمانی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلکہ جذباتی اور ذہنی طور پر بھی کافی کچھ برداشت کرنا پڑتا ہے۔ اور ماں بننے کے بعد جو چیز سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے وہ ہے عورت کی ظاہری خوبصورتی۔

تاہم ان میں ایک عام مسئلہ بالوں اور جلد کے مسائل ہیں جس کی وجہ سے اکثر مائیں پریشان رہتی ہیں، حمل کے دوران ہارمونز کی تبدیلیاں بالوں کے گرنے، خشکی اور مہاسوں کا سبب بن سکتی ہیں۔ ایسی صورتحال میں کچھ خواتین تو ڈپریشن میں بھی چلی جاتی ہیں۔

اسی لیے آج ہم آپکو بتائیں گے، بچے کی پیدائش کے بعد مائیں اپنے بالوں اور جلد کا خیال کیسے رکھ سکتی ہیں؟

جلد کے لیئے ابٹن کا استعمال:

ایک مسئلہ جو خواتین کے حمل کے بعد بہت نمایاں طور پر دیکھا جاتا ہے وہ ہے جلد کی رنگت میں تبدیلی۔ تاہم، اسے ابٹن کی مدد سے حل کیا جاسکتا ہے لیکن اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ ابٹن کا استعمال کرنے سے قبل یہ ضرور معلوم کرلیں کہ کہیں آپ کو اس سے الرجی تو نہیں۔

تیل کی مالش:

سر پر تیل کی مالش بالوں کی نشوونما کو بہتر بنانے کا ایک بہترین ذریعہ ہے، یہ بالوں کے جھڑنے کو روکنے اور بالوں کی دوبارہ نشوونما میں مدد کرتا ہے۔ اس لیئے بالوں میں تیل کی مالش بہت اہم ہے۔

صحت مند غذا:

صحت مند غذا ہی صحت مند جسم کا راز ہے، یہ بات سب ہی جانتے ہیں لیکن پھر بھی خواتین اپنی غذا اور صحت کا خیال رکھنے میں سستی دکھاتی ہیں، جبکہ تندرست رہنے کے لیے بہترین غذا ایک اہم عنصر ہے۔ خاص طور پر ماں بننے کے بعد اس بات کویقینی بنائیں کہ آپ کی خوراک میں وٹامنز اور غذائی اجزا شامل ہوں جو بنیادی طور پر سبزیوں، اناج اور تازہ پھلوں میں پائے جاتے ہیں اسکے علاوہ ہائیڈریٹ رہنے کے لیے وافر مقدار میں پانی پینا لازمی یاد رکھیں۔یہ غذائیں بالوں کی نشوونما میں اضافے کا سبب بنتی ہیں۔

سپلیمنٹس کا استعمال:

اگر آپ زچگی کے بعد بالوں کے گرنے کے بارے میں فکر مند ہیں تو اپنے ڈاکٹر سے وٹامن یا غذائی سپلیمنٹس لینے کے بارے میں مشورہ بھی کرسکتی ہیں۔

ذہنی تناؤ

ڈپریشن کو کم کرنے کے لیے ہلکی ورزش لازمی کریں، دن میں صرف 15 منٹ یا آدھے گھنٹے کی ورزش سے آپ ذہنی تناؤ کو کم کرسکتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Women Skin And Hair Problems After Pregnancy

Women Skin And Hair Problems After Pregnancy - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Women Skin And Hair Problems After Pregnancy. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.