سارا دن بیٹھنے سے وزن بڑھ گیا ہے ۔۔ کچھ ایسے طریقے جو ورکنگ وومن کو موٹاپے اور بیماریوں سے بچائیں

image

موجودہ دور وہ دور ہے جب کہ مہنگائی نے سب کی کمر توڑ دی ہے،ایسے میں اب یہ حال ہو گیا ہے کہ گھر کا ہر فرد کمانے کی کوشش کر رہا ہے ،ایسے میں خواتین بھی گھر چلانے میں اپنا کردار ہر طرح نبھانے کی کوشش کر رہی ہیں ۔چاہے وہ گھریلو ذمہ داریاں ہوں یا پھر گھر سے باہر نکل کر ملازمت کرنا ہو،خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں ، لیکن یہ ذمہ داریاں نبھانے میں یہ خواتین اپنی صحت اور اپنی ڈائٹ کی طرف سے لاپرواہی برتنے لگتی ہیں جو کہ صحیح نہیں ہے اپنے گھر کو اچھا چلانے کے لئے ضروری ہے کہ خاتون خانہ صحت مند ہو۔

وزن کا بڑھنا،مسائل کی جڑ ہے:۔

عام طور پر خواتین جو کہ ملازمت پیشہ ہوں ان میں وزن بڑھنے کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں کیونکہ ایک ہی سیٹ پر بیٹھے بیٹھے سارا دن عموما کام کرنا ہو تا ہے جس کی وجہ سے وزن میں بتدریج اضافہ ہونا شروع ہو جاتا ہے،ایسے میں اگر خیال نہ کیا جائے تو مختلف صحت کے مسائل پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں ۔جس میں بلڈ پریشر،جوڑوں کا درد،کمر کا درد وغیرہ شامل ہیں۔ایسے میں ضروری ہے کہ کوشش کی جائے کہ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد اپنی سیٹ سے اٹھ کر اپنے آفس کا ایک چکر لگا لیں ۔مستقل بیٹھنے سے گریز کریں ۔

ورزش اور کیلوریز کا خیال نہ رکھنا:۔

ملازمت پیشہ خواتین عام طور پر اپنی مصروفیت کی وجہ سے ورزش کے لئے ٹائم نہیں نکال پاتیں،کام کی زیادتی اور تھکن کی وجہ سے ان کی اتنی ہمت نہیں ہوتی کہ وہ ورزش کرٰیں اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنی کیلوریز کا بھی خیال نہیں رکھتیں کہ وہ دن بھر میں کتنی کیلوریز استعمال کر رہی ہیں اور ان کے لئے کتنی ضروری ہیں ۔ایسے میں یہ مناسب ہے کہ وہ علی الصبح اٹھ کر تھوڑی سی ورزش یا یوگا کرلیں،یا پھر کچھ چہل قدمی کی عادت ڈال لیں تاکہ دن کی شروعات اچھی طرح ہو سکیں ۔اس کے ساتھ ساتھ اپنے کھانے پینے کے معاملے پر بھی نظر رکھیں کہ کیا کھایا جا رہا ہے تاکہ بے حساب کیلوریز نہ کھا لی جائیں جو بعد میں جلانا مشکل ہو جاتی ہیں ۔

نامناسب،غیر متوازن غذا یا جنک فوڈ کا استعمال:۔

دفاتر میں عام ظور پر خواتین اپنے کھانے میں غیر متوازن غذا کا استعمال کر جاتی ہیں ،جس کی وجہ سے صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔جنک فوڈ یا نامناسب غذا کے استعما ل سے وزن بہت تیزی سے بڑھتا ہے جس پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

پلاننگ کرکے چلیں:۔

ملازمت پیشہ خواتین کے لئے سب سے ضروری یہ ہے کہ وہ اپنے دن کی پلاننگ کرلیں کہ کیسے ابتدا کرنی ہے۔کیا کھانا ہے،کیا اسنیک لینے ہیں۔وغیرہ۔خاص کر اپنی ڈائٹ کے حوالے سے محتاط رہیں ۔بے حساب اور بلا ضرورت نہ کھائیں ۔کوشش کریں کہ کھانا گھر سے لے جائیں جوکہ صحت بخش بھی ہو گا اور سادہ بھی رہے گا۔

پانی خوب پئیں:۔

پانی کا استعمال صحت کے لئے ضروری ہے۔اس لئے پانی خوب پئیں ۔سردی ہو یا گرمی،اپنی پانی کی بوتل ساتھ رکھیں اور پانی پیتی رہیں۔اس سے آپ کی جلد بھی اچھی رہے گی اور جسم بھی ہائیڈریٹ رہتا ہے۔

اسنیک ٹائم:۔

یہ ایک عام بات ہے کہ آپ کوصبح سے کام کرتے کرتے بھوک لگنے لگتی ہے،ایسے میں بسکٹ ،چپس وغیرہ کھالئے جاتے ہیں۔جو کہ آپ کے لئے مناسب نہیں ہیں ایسے وقت کہ لئے اچھا ہے کہ آپ گھر سے نکلتے ہو ئے بیگ میں کوئی پھل ڈال لیں اور جب اسنیک کھانے کا دل چاہے تو وہ پھل کھا لیا جائے یا پھر کوئی ڈرائی فروٹ اپنے پاس رکھیں ،اور وہ وقتا فوقتا منہ میں ڈال لیں یہ آپ کی غذائی ضروریات کو بھی پورا کریں گے اور فائدہ مند بھی رہیں گے۔

ہربل چائے:۔

آفس میں کام کے دوران عام دودھ والی چائے کی جگہ اگر ہربل چائے یا سبز چائے پئیں تو وہ زیادہ اچھا ہے یہ آپ کے وزن کو بھی کنٹرول کرے گی اور آپ کو فریش بھی رکھے گی۔اس کے ساتھ طبیعت میں بھاری پن بھی پیدا نہیں ہونے دیتی۔

دودھ کا باقاعدہ استعمال:۔

ملازمت پیشہ خواتین کے لئے ضروری ہے کہ وہ دودھ کا استعمال اپنے معمولات میں شامل رکھیں،دودھ آپ کی ہڈیوں کے لئے ضروری غذا ہے۔یہ آپ کو ہڈیوں کے درد،کمر درد اور جوڑوں کے درد سے محفوظ رکھتا ہے۔یا پھر دن میں ایک دفعہ دہی کھا لیں۔یہ بھی آپ کے لئے فائدہ مند رہےگا۔

ڈنر پر توجہ دیں:۔

بہت سی خواتین کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ جب گھر دیر سے پہنچتی ہیں تو تھکن کی وجہ سے رات کا کھانا چھوڑ دیتی ہیں ۔اور بغیر کھائے سو جاتی ہیں یہ بہت غلط عادت ہے ۔کوشش کریں کہ ہلکا پھلکا کھانا کھائیں لیکن کھائیں ضرور۔نہ کھانے سے صرف آپ کی صحت متا ثر ہوتی ہے اور کچھ نہیں۔

یہ کچھ تجا ویز ہیں جو کہ ملازمت پیشہ خواتین کی صحت کے لئے بہتر ثابت ہو سکتی ہیں ۔چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھ کر آپ اپنی صحت کو بہتر بنا سکتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Working Women Weight Loss

Working Women Weight Loss - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Working Women Weight Loss. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.