زيادہ بولنے والی خواتین لمبی زندگی پاتی ہیں ماہرین نے حیرت انگیز انکشاف کر کے عورتوں کو خوشخبری سنا دی

image

دنیا بھر کی خواتین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مردوں کی نسبت زیادہ بولتی ہیں اور یہ کچھ ایسا غلط بھی نہیں ہے شائد اس کی ایک وجہ سے بھی ہو سکتی ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں بہت سارے ایسے معاملات کو دیکھ رہی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ان کو زيادہ بولنا پڑتا ہے جو کہ وقت کےساتھ ساتھ ان کی عادت میں تبدیل ہو جاتا ہے اور وہ زيادہ بولنے لگتی ہیں مگر اب سائنس دانوں نے زيادہ بولنے والی خواتین کو یہ خوشخبری سنا دی ہے کہ زیادہ بولنے والی خواتین لمبی عمر پاتی ہیں

لمبی عمر پانے کا راز

عام طور پر لوگوں کا یہ ماننا ہوتاہے کہ ان کی زندگی کی طوالت کا انحصار انسان کے ڈي این اے میں موجود جین پر ہوتا ہے جین درحقیقت انسان کی زندگی کی کوالٹی اور طوالت کی ذمہ دار ہو سکتی ہے مگر اب جدید تحقیقات میں سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ خواتین کا زیادہ دیر تک مستقل بولتے رہنا بھی لمبی زندگی کا ایک سبب ہو سکتا ہے البرٹ آئن سٹائن کالج امریکہ میں کی جانے والی ایک جدید تحقیق کے مطابق جتنے زيادہ الفاظ ہم گفتگو کے دوران بولتے ہیں اتنی ہی ہماری زندگی بڑھتی ہے اور ہم زيادہ دیر تک زندہ رہ سکتے ہیں

لمبی عمر پانے والے لوگ زيادہ بولتے تھے

یہ تحقیقات ان افراد پر کی گئی جن کی عمریں نوے اور سو سال کے درمیان تھیں اور ایسے بہت سارے افراد کے طرز زندگی اوردیگر عادات و اطوار پر مکمل تحقیق کے بعد یہ بات سامنے آئي کہ ان تمام افراد میں جنہوں نے نوۓ سال سے زیادہ عمر پائي واحد قدر مشترک زيادہ بولنے کی عادت تھی

یہ تحقیق اس سے قبل اسپین میں ایک ماہر نفسیات دان لوئيس روجاز مارکیوس نے بھی کی جس کا یہ ماننا تھا کہ جو لوگ دن بھر میں 15000 سے زيادہ الفظ بولتےہیں ان کی عمریں ان لوگوں سے زيادہ ہوتی ہیں جو کم بولتے ہیں

عورتیں مردوں سے زیادہ لمبی عمر کیوں پاتی ہیں

ان تحقیقات سے واضح طور پر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ خواتین کی مردوں کے مقابلے میں زيادہ لمبی عمر پانے کی ایک وجہ لازمی طور پر یہی ہو سکتی ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ بولتی ہین آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے

You May Also Like :
مزید

Ziada Bolne Wali Aurat Ki Zindagyi Lambi Hoti

Ziada Bolne Wali Aurat Ki Zindagyi Lambi Hoti - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Ziada Bolne Wali Aurat Ki Zindagyi Lambi Hoti. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.