نوڈلز میں آپ بھی ٹماٹر ڈالتی ہیں تو ٹہریں ۔۔ نوڈلز میں ٹماٹر ڈالنے سے خاتون کی موت، واقعہ کیسے پیش آیا؟

image

نوڈلز سب ہی شوق سے کھاتے ہیں بچے ہوں یا بڑے اکثر چھٹی کے دن یہی فرمائش کرتے ہیں جس کو پورا کرنے کے لیے خواتین دن بھر محنت کرتی ہیں، کبھی سبزیاں کاٹتی ہیں تو کبھی گوشت کو ابال کر رکھتی ہیں۔ کوئی مختلف ساسز بنانے کی تیاری کرتی ہے تو کچھ خواتین سپیشل نوڈلز بنانے کے لیے اس میں کوئلے کا دم بھی لگاتی ہیں۔ اس کو سب ہی اپنے انداز سے بناتی ہیں۔ کہیں ٹماٹر کا استعمال زیادہ ہوتا ہے تو کچھ لوگ کیچپ سے گزارہ کرتے ہیں۔ لیکن ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جسے سن کر آپ بھی حیران ہوں گی۔

ایک عورت نے بوڈلز بنانے کے لیے اس میں ٹماٹر شامل کیے لیکن ان کو کھانے سے اس کی موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ممبئی کی 27 سالہ ریکھا نیشاد نوڈلز میں ٹماٹر شامل کرنے سے مرگئی۔ ریکھا نے ایک ہفتے پہلے چوہوں کو مارنے کی خاطر ٹماٹر میں زہر ملا کے رکھا تھا جسے اس نےخود ہی غلطی سے کھانا پکاتے ہوئےاستعمال کرلیا۔ تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ خاتون نے ٹی وی دیکھتے ہوئے بے دھیانی میں زہر آلود ٹماٹروں کا اپنے کھانے میں استعمال کیا جسے کھانے کے بعد اسے الٹیاں لگ گئیں۔ پھر 1 گھنٹے بعد جب ان کو ہسپتال لے جایا گیا تو وہ دم توڑ گئیں۔

اگر آپ بھی ٹی وی دیکھتے ہوئے کھانا پکاتی ہیں اور چوہے کے لیے رکھے ہوئے ٹماٹروں کو صاف ٹماٹر سمجھ کر پکا بیٹھیں تو اس سے آپ کا جانی نقصان ہوسکتا ہے، لہٰذا احتیاط کریں اور کھانا پکاتے وقت دھیان اسی پر رکھیں۔

ٹماٹر میں سے اگر کھٹی خوشبو آنے لگے تو اس کا استعمال ترک کردیں اور اس کو کھانے میں شامل نہ کریں کیونکہ یہ مصالحوں کے ساتھ الکھلائنی خصوصیات کے طور پر کام کرنے لگتا ہے جو صحت کے لیے مضر ثابت ہوتی ہیں۔

You May Also Like :
مزید

Noodles Mein Tomato Dalne Se Aurat Mar Gayi

Noodles Mein Tomato Dalne Se Aurat Mar Gayi - Read the best tips, tricks & totkay of Health and Fitness. These tips and tricks are specially developed to cater your needs of Health and Fitness. Now, you do not have to visit multiple websites to be aware about the totkay related to Health and Fitness. So, just read the informative content on Noodles Mein Tomato Dalne Se Aurat Mar Gayi. These tips and tricks will surely play a great role in enhancing your beauty.