پاکستانی صدر و وزیر اعظم جواب دیجئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھارتی جاسوس کو اس کی والدہ و اہلیہ سے ہماری حکومت نے ملوایا اور اس سلوک پر بھارت کا نے ہمارے تین سپاہیوں کو شہید کیا اسی حوالے سے لکھی گئی اک تحریر۔۔۔۔۔

صدر ممنون حسین و وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی قوم آپ کے جوبات کی منتظر ہے۔۔۔

شہر قائد سے ہی تعلق رکھنے والے وطن عزیزپاکستان کے صدر ممنون حسین صاحب آپ بتایئے کہ اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھنے والا،اپنے آپ کو دنیا کا سب بڑا جمہوری ملک کہنے والا، کشمیریوں پرمظالم کی انتہا کرنے والا جابرملک جو اپنی منافقت میں سب سے بڑھ کر ہے اور آپ یہ جانتے ہیں کہ وہ ملک قیام پاکستان سے اب تلک پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ہے اور اس دشمنی کی ان گنت واقعات آپ کے سامنے تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں، اس بھارت کے کیلئے صدر پاکستان ممنون حسین صاحب آپ کے دل میں ہمدردی کیونکر پیدا ہوئی ؟ آپ نے اس بھارت کے جاسوس کو جو کہ اپنی تمام تر دہشت گردی کی کاروائیوں کا اعتراف کر چکا ہے اس کے باوجود آپ نے اور آپ کے وزیر اعظم نے کیوں اس کی ماں کو اور اس کی اہلیہ کو اس سے ملنے کی اجازت دی۔ نہ صرف اجازت دی بلکہ بڑے پرتپاک انداز میں ان کی ملاقات کروائی ؟ کیوں ؟؟؟
فوجی عدالت نے اس قاتل جاسوس کو سزائے موت سناد ی، سزائے موت کے قیدی کو کس طرح اور کیوں باعزت انداز میں جیل سے باہر ملوانے کا اہتمام کیا گیا؟ کیوں ؟؟؟

کشمیرکی آزادی کی جنگ لڑنے والا یسین ملک جو برسوں سے بھارتی کی قید میں ہے اور اس کی اہلیہ کو یہ شکوہ کرنے کا موقع ملا کہ کلبھوشن یادیو تو ایک قاتل جاسوس ہے پھر کیوں اس کے ساتھ انسانیت کے نام پر عزت مندانہ سلوک کیا گیا؟ جبکہ بھارت کی انسانیت سوزی کا تو یہ عالم ہے کہ یسین ملک جو کہ بھارتی شہری ہے اسے اپنی اہلیہ اور اولاد تک سے ملنے نہیں دیا جاتاہے۔ بھارت کے اس سفاکانہ عمل کے باوجود آپ پاکستان کے صدر ہیں اور آپ کی حکومت نے یہ ظالمنہ قدم کیوں اٹھایا؟ کیوں ؟؟؟

صدر پاکستان ممنون حسین صاحب، آپ جس شہر کے باسی ہیں اسی شہر کی بیٹی، اس ملک کی بیٹی بلکہ اس امت کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی ہیں جو کہ برسوں سے امریکہ کی جیل میں ناکردہ جرایم کی سزا بھگت رہی ہیں، آپ جانتے ہیں اور آپ کو جس نے اس ملک کا صدر منتخب کیا تھاجوکہ اس ملک کا تین بار ویزاعظم بنا اور جن کو اس ملک کی سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا، ہاں نواز شریف صاحب کو آپ سے بڑھ کر کوئی نہیں جانتاہوگا اس نے قوم کی اس بیٹی کی والدہ عصمت صدیقی اور بچوں احمد و مریم سے یہ وعدہ کیا تھا کہ اب وہ ہی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو جلد باعزت رہائی دلواکر وطن واپس لے آئیں گے۔ وہ تو اپنا یہ وعدہ بھول گیا لیکن آپ کو تو یہ سب یاد ہوگا نہ اور آپ نے آج تک اس قوم کی بیٹی کی رہائی کیلئے انسانیت کے نام پر کیوں کوئی قدم نہیں اٹھایا؟ کیوں ؟؟؟

صدر مملکت ممنون حسین صاحب، قوم کی بیٹی کے متعلق آپ کے کردار پر پوری قوم آپ سے سوال کرتی ہے؟ یسین ملک کی اہلیہ ہی نہیں پوری کشمیری قوم آپ سے پوچھتی ہے آپ نے کشمیر کمیٹی کا چیئرمین جس سیاستدان کو بنایاہے آج تلک اس نے کوئی بھی ایسا قدم نہیں اٹھایاہے کہ جس سے کشمیریوں کو تقویت ملی ہوان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیلئے پاکستان کیلئے جدوجہد اپنی جگہ پر ہے اور رہے گی لیکن آپ کی سربراہی میں آپ کی حکومت نے کیونکر اک قاتل کو اس کے اہل خانہ سے ملوایاہے؟ جس بھارتی کیلئے آپ نے انسانیت کا جذبہ رکھا وہ جذبہ آپ نے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے کیوں نہیں رکھا ؟ آپ سے تو احمد و مریم پوچھتے ہیں آپ سے تو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ان کی والدہ پوچھتی ہیں کہ بتائیں آپ کے اندر انسانیت کا یہ جذبہ ڈاکٹر عافیہ کیلئے کیوں نہیں جاگتا ہے؟ سابق امریکی صدر اوبامہ کو اگر آپ کا وزیر اعظم نااہل نواز شریف ایک خط لکھ دیتاتو وہ بیٹی آج اپنوں میں ہوتی لیکن آپ نے ایسا نہیں کیا، خط لکھنے کا کیوں نہیں کہا؟بتائیں کیوں نہیں کہا ؟؟؟

انسانیت کے ناطے بھارتی جاسوس کو اس کی کی والدہ اور اہلیہ سے تو آپ کی حکومت نے ملوادیا پھر بھارتی جاسوس کے اس ملک نے اپنا اصل چہرہ بھی آپ کو آپ کی حکومت کو دیکھا دیا جب اس نے پاک فوج کے تین سپاہیوں کو سرحد پر شہید اور ایک کو زخمی کردیا یہ ان کی انسانیت تھی ،ہے اور یہی رہے گی۔ آپ جواب دیجئے شہداءکے اہل خانہ کو اس ملک کی بہادر فوج کو او ر پوری قوم کو۔۔۔

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی صاحب آپ تو اب تلک اس بات کا ہی یقین نہیں کہ آپ اس ملک کے وزیر اعظم ہیں آپ کا ستم تو یہ ہے کہ آپ اب بھی سابق نااہل وزیر اعظم کو اپنا وزیر اعظم سمجھتے ہیں اور ان سے ملتے ان کے احکامات کو مانتے ہیں اور ان کی ہی ایک ایک حکم کو پورا کرنے کو اپنا فرض عین سمجھتے ہیں۔ پہلے تو آپ یہ بتائیے کہ آپ ایسا کیوں کرتے ہیں ؟

آپ کے ہی اس نااہل وزیر اعظم نواز شریف نے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اہل خانہ سے جو وعدہ کیااور بھلا دیا، آپ نے اس وعدے کو کیونکر پورا نہیں کیا؟ آپ ان کے قریبی حلقہ احباب میں رہے ہیں۔ جب وہ اہل تھے تب انہیں وہ وعدہ کیوں یاد نہیں دلایا؟ آپ نے اس قوم کی بیٹی کی رہائی کیلئے کیا اقدامات کئے ہیں ؟ ماضی میں گر نہیں بھی کئے تو اب جبکہ آپ کو وزیر اعظم بنا دیا گیا تو پھر اب تلک آپ نے ایک بار بھی اس کے اہل خانہ سے ملنا تو درکنار اس کی واپسی کیلئے کوئی قدم کیونکر نہیں اٹھایا ؟

بھارتی جاسوس کا معاملہ ہے یا ان کی اہل خانہ کی ملاقات کا معاملہ، کشمیر کا معاملہ ہے یا بھارت کا اب تلک کا منافقانہ رویئے کا معاملہ۔ آپ سے پوری قوم ان سوالات کا جوابات سننا چاہتی ہیں اس کے ساتھ ان تین فوجیوں کے اہل خانہ، پوری فوج بھی یہ جاننا چاہتی ہے آپ اس ملک کے وزیر اعظم ہیں آپ کہاں ہیں؟ آپ کی ذمہ داریاں کیا ہیں ؟ آپ اپنی ذمہ داریوں کو کیونکر پورا نہیں کرتے ہیں ؟

صدر ممنون حسین ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھار ت کا تو رویہ ہے کہ آپ نے انسانیت کے ناطے انہیں پھول بھجوادیئے اور انہوں نے ان پھولوں کے وعیوض آپ کو آپ کی حکومت کو پوری قوم کو خون بھجوادیا ہے ۔ آپ دونوں اس بات کا جواب دیجئے کہ جب بھارت اپنے شہری یسین ملک کو اس کی اہلیہ اور بیٹی تک سے ملنے نہیں دیتا آپ نے کیوں ان کے جاسوس قاتل کو ان والدہ و اہلیہ سے ملنے دیا؟ یہ سوال آپ دونوں سے کشمیر کی پوری قوم پوچھتی ہے اور پوچھتی رہے گی۔

بھارت و امریکہ اس وقت پاکستان کے خلاف ہر محاذ پر یکجا ہیں وہ وطن عزیز کو نقصان پہنچائے بغیر سکھ کا سانس نہیں لے سکتے ہیں ۔ ان دونوں کو معلوم ہے کہ پاکستان کو کس طرح سے نقصان وہ پہنچا سکتے ہیں لیکن اس کے ساتھ انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ پاکستان کی پوری قوم کس قدر جذباتی ہے اور پوری قوم کس طرح کشمیر یوں کے ساتھ ہے ،یہ قوم انسانیت کے ساتھ ہے اور یہ ساتھ صدا رہے گا ۔

صدر و وزیر اعظم ، وقت بہت تیزی کے ساتھ گذر رہا ہے اور یہ وقت بہت نازک ہے لہذا ہوش میں آجایئے اور قوم کو سوالات کے جوابات دیجئے اور پوری قوم کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے اپنے ساتھ رکھیئے یہی بہتر آپ کیلئے اور پوری قوم کیلئے ۔

Hafeez khattak
About the Author: Hafeez khattak Read More Articles by Hafeez khattak: 201 Articles with 186195 views came to the journalism through an accident, now trying to become a journalist from last 12 years,
write to express and share me feeling as well taug
.. View More