پنجاب حکومت تعلیم کے حوالے سے انقلابی اقدامات عمل میں
لا رہی ہے جن کے تحت سکولوں کے سالانہ بجٹ میں اضافہ سیکورٹی کے حوالے سے
حفاظتی تدابیر اعلی تعلیم یافتہ سٹاف کی تعیناتی اساتذہ کی کارکردگی کی
مانیٹرنگ شامل ہیں اس کے علاوہ تمام سکولوں کی مرمت کے لیے بھی خصوصی فنڈز
کا اجراء بھی کیا گیا ہے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اساتذہ کے لیے بہت
سی مراعات بھی مہیا کے ہیں اور ان کے پے سکیل کو بھی اپ گریڈ کر دیا ہے
سکولوں کی کارکرگی جانچنے کیلیے مانیٹرنگ ٹیموں کی تشکیل بھی اہم پیش رفت
ثابت ہوئی ہے خراب نتائج کے حامل سکولوں کے سربراہان کو سزائیں دینے سے بھی
اس شعبہ میں بہت سی بہتری دیکھنے کو ملی ہے اور اسی وجہ سے جو والدین اپنے
بچوں کو پرائیویٹ سیکٹر سے تعلیم دلوانے کو ترجیح دے رہے تھے اب وہ سرکاری
سکولوں میں واپسی پر مجبور ہو چکے ہیں پنجاب حکومت کی انقلابی پالیسیوں کی
بدولت آج تعلیم کے شعبہ بہت بہتری آ چکی ہے اورسرکاری سکولوں کا معیار
تعلیم بہت اچھا ہو گیا ہے پنجاب گورنمنٹ نے سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی
بھرتیوں میں تعلیمی معیار کو بڑھا کر پاکستان بھر میں پنجاب کو نمبر ایک کر
دیا ہے جس سے پنجاب کے طلبہ دیگر تمام صوبوں کے مقابلے میں معیاری اور اعلی
تعلیم حاصل کر رہے ہیں پنجاب گورنمنٹ نے ایجوکیشن سیکٹر میں تعلیمی انقلاب
برپا کر دیا ہے جس سے کسانوں اور غریب طبقہ کو بھی معیاری تعلیم بلکل مفت
فراہم کی جا رہی ہے سرکاری سکولوں میں یونفارمز کتابیں اور دیگر سہولیات
مفت فراہم کی جا رہی ہیں مستقبل قریب میں سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ
و طالبات کیلیے لنچ باکس ٹرانسپورٹیشن کی فراہمی جیسے منصوبے بھی زیر غور
ہیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نوتھیہ بھی ایسے سکولوں میں شامل ہے جس میں دن
بدن تعلیم کے حوالے سے بہتری آ رہی ہے اور یہ سکول ضلع راوالپنڈی کے بہترین
سکولوں میں شامل ہوتا ہے جہاں پر سکول انتظامیہ کی خصوصی کاوشوں سے آج
تعلیمی معیار بہت بہتر ہو چکا ہے نئی ہیڈ مسٹریس کی تعیناتی سے سکول میں
نظم و ظبط کا بول بالا ہو چکا ہے تمام ٹیچر باقاعدگی سے اپنی اپنی کلاسز
چلا رہی ہیں تمام سٹاف اعلی تعلیم یا فتہ ہے اور سکول کے معاملات کو احسن
طریقے سے چلانے میں تمام ٹیچرز اپنا اپنا کردار مخلصانہ طریقے سے ادا کر
رہی ہیں ہیڈ مسڑیس ماریہ زاہد کی شب و روز محنت سے آج سکول میں جا کر یہ
احساس ہوتا ہے کہ ہے سکول کسی دیہات میں واقع نہیں ہے بلکہ کسی شہر کے اہم
ترین علاقے میں واقع ہے سکول کی سجاوٹ اور ڈسپلن اس بات کی گواہی دے رہے
ہیں کہ سکول میں کوئی کام ہو رہا ہے اور کوئی کام کروانے والا بھی موجود ہے
صفائی ستھرائی کے حوالے سے بھی مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں ویسے تو
سارا سٹاف ہی سکول کے حوالے سے بہت محنت کر رہا ہے لیکن بچیوں کے بقول ہید
مسٹریس ماریہ زا ہد ، ثمینہ ، حفیظہ ، عظمت ،شکیلہ ،اور تبسم نامی ٹیچرز
ایسی ہیں جو سکول کا نام بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں گزشتہ ہفتے کو
سکول میں یوم قائد کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس کا مقصد بچوں کو
قائد اعظم کے افکار سے متعلق آگاہی دینا تھا اس تقریب میں چیرمین یونین
کونسل غزن ٓباد طارق یسین کیانی وائس چیرمین ظفر عباس مغل اور سینئر مسلم
لیگی رہنما کیپٹن محمد فاروق نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت
قرآن پاک سے ہوا تلاوت پاک کلام کنزہ ، اشمل ،اور مقدس نے کی نعت رسول
مقبول ہادیہ اور صدرہ نے پیش کی ملی نغمے انم ، کائنات ، کنزہ ،ایمان فاطمہ
، حفظہ ، آمنہ ،شائستہ ،صدیقہ ،اور عالیہ نے پیش کیے اس کے علاوہ چھوٹی
بچیوں نے بہترین پرفارمنس پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی جبکہ سٹیج
سیکریٹری کی زمہ داریاں ٹیچر نائلہ اور ثمینہ نے ادا کیں ہیں اس موقع پر
ہیڈمسٹریس ماریہ زاہد نے اپنے خطاب میں سکول میں ہونے والی پیش رفت کا
جائزہ پیش کیا اور یوم قائد کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا حاضرین
نے سکول انتظامیہ کو بہترین انتظامات کرنے پر مبارک باد پیش کی سکول کی
چھوٹی بچیوں کی پرفارمنس دیکھ کر بہت خوشی حاصل ہوئی اور یہ احساس بھی ہوا
کے ان بچیوں پر کتنی محنت کی گئی ہو گی اور میں ان ٹیچرز کو خراج تحسین پیش
کرتا ہوں جنہوں نے سخت محنت کر کے بچیوں کو سکھایا اور ان کی محنت کی بدولت
بچیوں نے عمدہ پرفارمنس پیش کر کے سکول کا نام روشن کیا ہے بلخصوص ایک بچی
کاقائد اعظم کی تصویر سامنے رکھ کر اس قدر رونا کے تمام حاضرین پر آسودگی
چھا گئی اور یہ منظر دیکھنے والا تھا اس کے علاوہ سکول کے دیگر حالات دیکھ
کر بھی بہت خوشی ہوئی ہے میں سکول ہیڈمسٹریس اور دیگر تمام سٹاف کو بہترین
تقریب کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور یہ توقع کرتا ہوں کے وہ
آئندہ سکول کے سالانہ نتائج میں بھی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی
- |