معاف کرو بابا

جب میں غریبوں کی فریاد سنتی ہوں
بھوکے پیٹ گڑگڑا کر ہاتھ پھیلانا، کچرے میں پڑے کھانے پر لپکنا۔۔
یہ مناظر میرے دل میں سوئی کی طرح چبھتے ہیں۔
میرے این جی او " غربت بھگاؤ " کا مقصد غربت کا خاتمہ ہے۔۔۔
روبینہ پُر جوش انداز میں خطاب کر رہی تھی ،
افتتاحی تقریب کا اختتام ہوا
وہ باہر کھڑی سب کو الوادع کر رہی تھی کہ اچانک آواز آئی
اﷲ کے نام پر دے دو۔۔ دو دن سے میرے بچے بھوکے ہیں
روبینہ نے ترس کھاتی نظروں سے بچوں کو دیکھا اور کہا۔۔۔
معاف کرو بابا!

Saba Naz
About the Author: Saba Naz Read More Articles by Saba Naz: 13 Articles with 14565 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.