چار لوگ اور تعلیم

اتنا پڑھ لکھ کر کیا کرےگی - سسرال جاکر تو روٹیاں سیکنی یا جھاڑو ہی لگانا ہے، -برابر والی سلمہ آ نٹی کے ہر مرتبہ کی طرح اس بار بھی تلخ جملے اس کے کانوں میں سوئیوں کی طرح چبنے لگے- کتابوں سے اتنا دل مت لگا - سسرال میں کتابوں کے ورق محض روٹیاں لپیٹنے میں ہی کام آتے ہیں چار لوگ دیکھیں گے تو کیا کہیں گے ، یہ کہےکر رہی سہی کسر خالہ نے پوری کردی ، جنکی بیٹی شہر کی مشہور جامعہ میں زیر تعلیم تھی -امّاں کو ہمیشہ کی طرح اس بار بھی سانپ سونگھ گیا تھا - اسکا تعلیمی سلسلہ یہ کہہ کر منقطع کردیا گیا کے چار لوگ دیکھیں گے تو کیا کہیں گے - اور نہ جانے کب دنوں نے مہینوں اور مہینوں نے سالوں کی شکل اختیار کرلی پتہ ہی نہ چل سکا - ماں باپ کو دنیا سے رخصت ہوئے سالوں گزرگئے - نہ ہی سلمہ آنٹی کے زہر آلود فقر ےکئی سالوں سے کانوں کی زینت بنے، شوہر کے انتقال کے بعد وہ جب بھی اپنے بچوں کے ہمراہ چار لوگوں کے سامنے مدد کے لئے ہاتھ پھیلاتی توان میں سے اکثر و بیشتر اسکے کردار کو سر عام رسوا کردیتے -اسکی رگوں میں کھولتا خون چیخ چیخ کر خالہ اور سلمہ آ نٹی کو پکار کر کہتا کے یہی وہ رسوائی تھی جو چار لوگوں کو کہنی تھی - خالہ کو شاید اس بات کا علم نہیں تھا کہ کتابوں کے ورق روٹیاں لپیٹنے کے علاوہ روٹیاں حاصل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں –

Faizan Elahi
About the Author: Faizan Elahi Read More Articles by Faizan Elahi: 6 Articles with 7158 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.