گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ ٹرینگ سنٹر

حکومت پنجاب خطہ سے بے روزگاری کے خاتمہ اور نوجوانوں کو فنی تعلیم فراہم کرنے کے لئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے تاکہ نوجوان خود اعتمادی کے ساتھ باوقار زندگی گزار سکیں۔ اس سلسلہ میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(TEVTA) کے زیر اہتمام صوبہ بھر کے ٹیوٹا ادارہ جات میں مختلف کورسز کروائے جا رہے ہیں ۔گزشتہ روز سرائے عالمگیر گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ ٹرینگ سنٹر کا دورہ کیا جہاں پر ملنساز اسٹاف اور پرنسپل چوہدری مشتاق احمد نے بندہ ناچیز کا گرم جوشی کے ساتھ استقبال کیا اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا جہاں الیکٹریشن ، آٹو مکینک ، آٹو کیڈ ، موٹر وائڈنگ ، کمپیوٹر گرافکس ڈیزائننگ اور موٹر سائیکل مکینک کے مفید کورسز کروائے جا رہے تھے۔سرائے عالمگیر گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر کے کئی طلباء قرضہ حسنہ لیکر اپنی ورکشاپ بنا کر روزی کما رہے ہیں۔ادارہ ہزا کے توسط سے متعددطلباء اندرون و بیرون ملک روزگارنوکری حاصل کر چکے ہیں۔یہ ادارہ 1987 سے سرائے عالمگیر قائم ہوا ، سرائے عالمگیر گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹر ضرورت سے زیادہ داخلہ اور رزلٹ 100 فیصد ، ہزاروں طلباء تربیت لیکر مقامی، ملکی اور غیر ملکی فنی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں ، چوہدری مشتاق احمد نے بحثیت پرنسپل زمہ داری 2010 سے لیکر اپنی خداداد صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے یہی وجہ ہے سرائے عالمگیر جیسے شہر میں فنی تعلیم و تربیت ملنے سے بے روزگار نوجوانوں کو اچھا روزگار ملا ہے اور شہر میں چوری ڈکیتی، قتل و غارت ، بے روزگاری ، منشیات فروشی دیگر شہروں کی نسبت کم ہیں ۔ نوجوانوں کی سہولت کے لئے ادارہ ہزا میں ڈبل شفٹ کلاسز ہوتیں ہیں اورداخلہ سمیت کسی قسم کے واجبات وصول نہیں کئے جاتے !

یہ بات شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ ’’ تمام معاشرتی جرائم کی جڑ بے روزگاری ہے۔ سرائے عالمگیر کے عوام خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے گورنمنٹ ٹیکنکل ٹریننگ سنٹر سرائے عالمگیر میں چوہدری مشتاق احمد جیسے محنتی ، خوش اخلاق اور ملنساز نامزد کر کے نوجوانوں کو فنی تعلیم کی طرف راغب کیا ، کم تعلیم یافتہ مڈل ، انڈر میٹرک اور میٹرک کے طلباء کو فنی تعلیم مہیا کی جا ری ہے۔بے روزگار نوجوانوں کے لئے ایسے ادارے نعمت خداوندی ہے۔ نوجوانوں کو ایسے اداروں سے استفادہ حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں -

ایسے تعلیمی ادروں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہیں سرائے عالمگیر گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ سنٹرسمیت تمام ملازمین کو مستقل کیا جائے تاکہ اساتذہ کرام زیادہ دل جمی اپنے فراہض سرانجام دیکر ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ کر سکیں اور پنجاب کا مستقبل روشن ہو سکے۔

Dr Tasawar Hussain Mirza
About the Author: Dr Tasawar Hussain Mirza Read More Articles by Dr Tasawar Hussain Mirza: 296 Articles with 311770 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.