محدود وسائل۔۔۔مگر فوری انصاف

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان کی خصوصی ہدایت پر پورے پنجاب کی طرح جھنگ میں بھی سال2017ء میں جھنگ پولیس کے کم وسائل کے باوجود حاصل کردہ نمایاں اہداف ،ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ریٹائرڈ) لیاقت علی ملک کی خصوصی اور ذاتی دلچسپی کے عوض جھنگ پولیس محدود وسائل کے باوجود ضلع بھر میں عوام الناس کو بغیر کسی سفارش کے فوری انصاف اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کے ساتھ ساتھ نئے دفاتر کی تزئین و آرائش بھی کی ہے ۔ دور جدید کی سہولیات سے مزین دفتر جناب ڈی پی او جھنگ ، کمپیوٹر برانچ کے لئے نئی بلڈنگ (جو کہ زیر تعمیر ہیں) اور پولیس خدمت مرکز کے دفاتر ہیں ۔ تمام دفاتر میں تربیت یافتہ اور خوش اخلاق عملہ تعینات کیا گیا ہے ۔ تمام تھانہ جات کے لئے نئے فرنیچر کا بندوبست کیا تا کہ عملہ کے ساتھ ساتھ شریف شہریوں کے لئے بیٹھنے کی مناسب جگہ ہو۔ جن میں 250 کرسیاں ، 50 عدد سٹیل کے بینچ ، 50 عدد لکڑی کے بینچ اور 70 عد ٹیبلز شامل ہیں ۔ڈی پی او جھنگ نے ضلع بھر میں ٹریفک قوانین سے آگاہی مہم چلائی اور ٹریفک آگاہی کے حوالے سے ٹریفک ایجوکیشن کا ٓاغاز کیا گیا اور اس سلسلہ میں سکول و کالجز اور عوامی اجتماع والی جگہوں پر ٹریفک افسران کی جانب سے ٹریفک قوانین بارے لیکچرز دئے گئے۔ ڈی پی او جھنگ نے شہداء جھنگ پولیس کو خراج عقیدے پیش کرتے ہوئے پولیس لائنز میں یادگار شہداء (جو کہ زیر تعمیر ہے) اور ایک خوبصورت گراسی پلاٹ شہداء کے نام سے منسوب کیا ۔سائلین کی حق رسی کے لئے ضلع کے تمام تھانہ جات میں گریجوایٹ اور ماسٹر ڈگری کے حامل اور نیک شہرت کے افسران بطور وکٹم رسپانس آفیسرز(Victim Response Officers )تعینات کئے گئے ہیں جو کہ شہریوں کی شکایات سنا کریں گے اور ان پر اپنی رپورٹ ڈائریکٹ ڈی پی او کو پیش کیا کریں گے۔ان افسران سے کرپشن نہ کرنے کا باقاعدہ حلف لیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں سرچ آپریشنز اور موک ایکسر سائز کا انعقاد کروایا گیا جو کہ مسلسل جاری ہے ۔ڈی پی او جھنگ کے ان اقدامات کی وجہ سے ضلع ہذا میں جرائم میں خاطر خواہ کمی آئی ہے ۔ڈی پی او جھنگ کی عوامی رابطہ مہم کے تحت FM105 ریڈیو آواز میں اسلم ذوق کے پروگرام فلیش پوائنٹ میں شرکت کی ، جھنگ کی تاریخ میں پہلی بار شہریوں کی سہولت کے لئے اس طرح کا قدم اٹھایا گیا ہے جو عوام اور پولیس کے درمیان حائل وسیع خلیج کو دور کرنے کے لئے ڈی پی او جھنگ کی خصوصی کاوش ہے اس سے شہریوں اور پولیس کے درمیان اعتماد کا فقدان کم ہوگا۔ اس دوران شہریوں نے کافی کالز کیں اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا جن پر ڈی پی او نے ان کو یقین دلایا کہ ان کی درخواستوں پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی اور ان کو انصاف فراہم کیا جائے گا ۔ شہریوں نے جھنگ پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پولیس کا امیج عوام میں بہتر ہوگا ۔ FM پروگرام ہفتہ واری بنیادوں پر منعقد کئے جاتے ہیں جن پر ڈی پی او کی ہدایت پر SDPOs اور SHOs شرکت کر کے شہریوں کی کالز اور شکایات کا جواب دیتے ہیں۔ ڈی پی او جھنگ نے ضلع پولیس کے ملازمین کے لئے لاہور ہائیکورٹ آنے جانے کے لئے فری گاڑی کا انتظام کیا ہے تا کہ ضلع پولیس کے افسران و ملازمان با آسانی اور وقت پر ہائیکورٹ پہنچ سکیں ۔پولیس ملازمان کی بہتر صحت کے لئے ہیلتھ سکریننگ کا پروگرام، بیماری کی تشخیص پر مفت علاج کی فراہمی کے لئے جامع پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔ڈی پی او جھنگ کا تمام ضلع کو روزانہ کام کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کرنے اور جمعۃ المبارک کو قرآن خوانی کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن) ریٹائرڈ( لیاقت علی ملک نے کہا کہ بچوں اور بچیوں کے ساتھ بد فعلی یا زیادتی انتہائی گھناؤنا فعل ہے ۔اس جرم میں ملوث افراد کے لئے معافی کی کوئی گنجائش نہ ہے ۔ ایسے جرم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا میری اولین ترجیح ہے مگر درخواست دیتے وقت اصل وقوعہ لکھیں تا کہ تمام فیصلے انصاف اور میرٹ پر ہو سکیں ۔ تھانہ جات کی سطح پر عوام الناس کو درپیش مسائل کافوری حل کیاجارہاہے مقدمات کا اندراج اور تفتیش میرٹ پر کی جاتی ہیڈی پی او نے کہا کہ محرم ،صفر، ربیع اول کی تقربیات میں جھنگ کی عوام کا رویہ مثالی رہا ہے اور آپ لوگوں نے پولیس کے ساتھ تعاون کیا ہے جس کی وجہ سے ساری مذہبی تقربیات پرُامن انداز سے گزر گئی ہیں۔منشیات ،جوئے ،قحبہ خانوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہم نے سخت ایکشن لیاہے جس سے ان جرائم میں بہت حد تک کمی آئی ہے تاہم اس سلسلہ میں آپ لوگوں کا تعاون بھی ناگزیز ہے اگر آپ کے آس پاس کوئی شخص منشیات ،جوئے ،قحبہ خانے جیسے قبیح کاروبار کے ساتھ منسلک ہے تو آپ بلا جھجک پولیس کو اطلاع کریں تاکہ معاشرے کو ایسے ناسوروں سے پاک کیا جا سکے۔عوام کو چاہیے کہ قانون کی خلاف وزری کرنے والے افراد کی حوصلہ شکنی کریں قانون کی پابندی سے ہی ایک اچھے معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔سیاسی و سماجی کا کہنا ہے کہ جھنگ کی تاریخ میں یہ پہلا ڈی پی او دیکھا ہے کہ جس کے چارج لیتے ہی جھنگ پولیس کا قبلہ درست ہو گیا ہے اور غریب اور عام پبلک کو انصاف ان کی دہلیز پر ملنا شروع ہوتا نظر آرہا ہے یہ جھنگ کی تاریخ میں ایک مثال قائم ہو چکی ہے جس کی پہلے کوئی مثال نہ ملتی ہے۔ آئی جی پولیس پنجاب کو چاہیے کہ ایسے ایماندار اور نڈر پولیس آفیسر مختلف اضلاع میں تعینات کریں تاکہ ہمارا صوبہ امن کا گہوارہ بن سکے ۔ویل ڈن آئی جی پنجاب اور ڈی پی او جھنگ آ پ کی جرات کو جھنگ کی غیور عوام کا سلام اس دعا کے ساتھ کہ اﷲ تعالی جوڑی کو سلامت رکھے ۔آمین
 
Dr. Muhammad Riaz Noul
About the Author: Dr. Muhammad Riaz Noul Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.