بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے سبی کے
تاریخی میلے کا افتتاح کیا، اس موقع پر ہونے والی ایک تقر یب سے خطاب کرتے
ہوئے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ الحمد اللہ سرزمین بلوچستان
میں موسم بہار کی طرح امن لوٹ آیا ہے اور عوام امن و سکون کے ساتھ اپنی
زندگی گزار رہے ہیں وہ دور چلا گیا جب بیرون ممالک میں بیٹھے چند مٹھی بھر
عناصر صوبے کے جوانوں کو چند روپوں کی خاطر گمراہ کرکے انہیں دہشت گردی
جیسے ناپاک عزائم کے لیے استعمال کرتے تھے انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر
بلوچستان اور یہاں کے عوام کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ہیں۔
سبی میلے میں وفاقی وزیر مملکت برائے سائنس ٹیکنالوجی میر دوستین ڈومکی ،
صوبائی وزراء ،آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم ، عسکری اور انتظامی
حکام قبائلی و سیاسی زعماء اور عوام کی بڑی نے شرکت کی ۔ سبی کے تاریخی اور
روایتی میلہ کی بنیاد 16صدی کے آخری عشرے میں میر چاکر خان رند نے رکھی تھی
جس میں صوبے کے دوردارز علاقوں کے سردار اور ملک بھی شرکت کرتے تھے اور اس
موقع پر مختلف اقوام کے باہمی جھگڑوں کا تصفیہ بھی کیا جاتے تھے-
|
|
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بذنجو سبی میلہ 2018 کی افتتاحی تقریب
سے کر رہے ہیں
|
|
میلے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی
|
|
میلے میں ثقافتی موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا
|
|
بلوچستان کے مختلف علاقوں کی منفرد تصاویر بھی میلے کا حصہ ہیں
|
|
ٹی بی سے بچاؤ کی آگاہی کےلئے بھی ایک اسٹال لگایا گیا
|
|
کاشتکاری کے لئے استعمال ہونے والی مشینری بھی میلے کا حصہ ہے
|
|
منفرد اقسام کے پھولوں کے اسٹال بھی لگائے گئے ہیں
|
|
بلوچستان کے باغات میں پیدا ہونے والے خوش رنگ اور خوش
ذائقہ سیب
|
|
خشک میوے جات کے مختلف اسٹال بھی لگائے گئے ہیں
|
|
مقامی طور پر ہاتھ سے تیار ہونے والے قالین کا ایک
اسٹال
|
|
قالینوں کا ایک اسٹال
|
|
بلوچستان میں پائے جانے والے مختلف جانوروں کے ماڈلز
بھی رکھے گئے ہیں
|
|
بلوچستان کے ثقافتی لباس کا ایک اسٹال
|
|
بلوچستان کے ثقافی لباس کے مختلف انداز
|
|
شالز کا ایک اسٹال |
Partner Content: VOA
|