نماز پڑھنے سے جسم کا یہ حصہ مکمل صحت یاب ہو جاتا ہے

نماز پڑھنے سے جسم کا یہ حصہ مکمل صحت یاب ہو جاتا ہے‘ بالآخر مغربی سائنسدان بھی مان گئے، نماز کا ایسا فائدہ بتا دیا کہ غیر مسلم بھی ایمان لانے پر مجبور ہو جائیں

اہل مغرب اسلام کے خلاف جتنا بھی بغض رکھتے ہوں لیکن یہ تو سچ ہے کہ سورج جب آپ کی آنکھوں کے سامنے پوری آب و تاب سے دمک رہا ہو تو اس کی روشن کرنوں کا انکار کرنا ممکن نہیں ہوتا۔

اسلام کے سنہری اصولوں کے سامنے جدید سائنس کے سر تسلیم خم کرنے کی تازہ ترین مثال امریکا میں سامنے آئی ہے،

جہاں سائنسدانوں نے ایک جامع تحقیق کے بعد اعتراف کر لیا ہے کہ باقاعدگی سے نماز ادا کرنے والے کمر، جوڑوں کے درد اور دیگر کئی مسائل سے محفوظ رہتے ہیں۔

دی انڈی پینڈنٹ کے مطابق سائنسی جریدے
’انٹرنیشنل جرنل آف انڈسٹرئیل اینڈ سسٹمز انجینئرنگ‘ میں ایک تازہ ترین تحقیق ’’ این ایرگو نومک سٹڈی آف باڈی موشن ڈیورنگ مسلم پرئیر یوزنگ ڈیجیٹل ہیومن ماڈلنگ (An Ergonomic Study of Body Motion During Muslim Prayer Using Digital Human Modeling) ‘‘ کے نام سے شائع کی گئی ہے ۔

اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ باقاعدگی سے نماز پڑھنے سے کمر کے درد سے نجات مل جاتی ہے ، جوڑوں کا درد ختم ہو جاتا ہے، جوڑوں کی لچک میں اضافہ ہو جاتا ہے ، اور جسم کی عمومی توانائی ، طاقت اور صحت میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

اس تحقیق کیلئے کمپیوٹر ماڈلنگ کی جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی جس کے ذریعے بھارتی ، ایشیائی اور امریکی مردو خواتین کی بڑی تعداد کی جسمانی حرکات کو نماز کی ادائیگی کے دوران مانیٹر کیا گیا۔
یہ تحقیق امریکی ریاست پنسلوانیا کی پین سٹیٹ بیرینڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی، جن کا کہنا ہے کہ نتائج سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ باقاعدگی سے نماز پڑھنا کمر، جوڑوں کے درد سے نجات دیتا ہے،
بلکہ یہ پیچیدہ اعصابی بیماریوں کے لئے بھی شاندار علاج ہے۔

Kamran Buneri
About the Author: Kamran Buneri Read More Articles by Kamran Buneri: 92 Articles with 271983 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.