مجموعی طورپرہم سب ہرچیزکامنفی پہلوہی دیکھتے ہیں۔ مثبت
پہلوؤں کی طرف ہماری توجہ بہت کم ہی جاتی ہے۔پاکستان گزشتہ ڈیڑھ دہائی سے
دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہا ہے۔اس میں پاکستان کاکتناجانی ومالی نقصان
ہوچکا ہے ۔اس سے تمام پاکستانی بخوبی واقف ہیں۔دہشت گردی کے بڑے بڑے واقعات
لوگوں کواب تک یادہیں۔ملک میں امن وامان کاقیام حکومت کی پہلی ترجیح
ہوتاہے۔حکومت وقت ملک میں امن وامان کے قیام کے لیے ہرممکن اقدامات کرتی
ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ بھی ملک میں امن قائم کرنے اورشرپسندعناصرسے ملک
کومحفوظ رکھنے کے لیے ہی لڑی جارہی ہے۔گزشتہ ڈیڑھ دہائی میں دہشت گردوں کے
خلاف متعددآپریشن کیے گئے۔ان میں ہزاروں دہشت گرد ہلاک ہوئے اوراسلحہ کے
بڑے بڑے ذخائربھی پکڑے گئے۔یہ ذخائراتنے بڑے تھے خدانخواستہ وہ ہمارے پیارے
ملک پاکستان میں استعمال ہوجاتے توملک کاکوئی بھی شہرسلامت نہ رہتا۔دہشت
گردوں کاماراجانا، دہشت گردوں اوراسلحہ کے ذخائرکاپکڑاجانااس بات کاثبوت ہے
کہ ہمارے ریاستی ادارے ملک کوقوم کومحفوظ بنانے کے لیے کتنی محنت اورلگن کے
ساتھ دن رات ایک کیے ہوئے ہیں۔مارے اورپکڑے جانے والے دہشت گردوں اوراسلحہ
کے پکڑے جانے والے ذخائرکی مکمل تفصیلات تودستیاب نہیں ہیں۔ اخبارات میں
شائع ہونے والی کچھ تفاصیل راقم الحروف کے سامنے ہیں۔ وہ قارئین کی
یاددہانی کے لیے لکھی جارہی ہیں۔اس سے یہ بھی اندازہ لاگایا جاسکتاہے کہ
ہمارے ریاستی اداروں نے دہشت گردی کی کتنی وارداتیں ناکام بنائی ہیں۔مارے،
پکڑے جانے والے دہشت گردوں اوراسلحہ کی دستیاب تفاصیل کچھ یوں ہیں۔ سال دو
ہزار پندرہ کے اخبارات میں تفصیل یہ ہے۔ اسلام آبادبڑی تباہی سے بچ
گیابرماٹاؤن سے چھ دہشت گرد گرفتارتعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔بھاری
مقدارمیں اسلحہ اوراسلام آبادکے اہم مقامات کے نقشے برآمدنامعلوم مقام
پرمنتقل۔۔۔کراچی تیرہ دہشت گرددوٹارگٹ کلرگرفتار۔۔۔خیبرایجنسی میں فورسزکی
کارروائی غیر ملکیوں سمیت سترہ دہشت گردہلاک ،آئی ایس پی آرنے کہا کہ
راجگال میں جیٹ طیاروں سے بمباری کی گئی ،دہشت گردوں کے چارٹھکانے اوراسلحے
کاذخیرہ بھی تباہ کردیاگیا۔۔۔جیکب آبادخوش حال خان خٹکایکسپریس کوریموٹ
کنٹرول بم سے اڑانے کامنصوبہ ناکام ۔۔۔جنوبی پنجاب تباہی سے بچ گیا،ملتان
پولیس کامکان پرچھاپہ بھاری اسلحہ برآمد،پولیس نے خفیہ اطلاع پرگلشن
،مہرکالونی میں مکان پرچھاپہ مارا، فائرنگ کے تبادلے کے بعددوملزمان
گرفتاراورتین فرار ہو گئے ۔گیارہ رائفلیں، سنتالیس پسٹل، انیس شارٹ گن، ایک
سٹین گن، دوسواٹھارہ اوپن آرڈی ایکس مکس، پندرہ ہزارگولیاں برآمد۔۔۔وادی
تیراہ بمباری سے بیس دہشت گردہلاک ہوگئے۔۔۔کراچی رینجراورپولیس کاسرچ
آپریشن آٹھ دہشت گردوں کوگرفتارکرلیاگیا۔۔۔دتہ خیل :فضایہ کی بمباری سے
بارہ دہشت گرد ہلاک ،چارٹھکانے اورسات گاڑیاں تباہ کردی گئیں،آئی ایس پی
آرنے کہا کہ چھ ماہ سے جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران اہم کمانڈرسمیت
دوہزارسے زائد دہشت گردہلاک سینکڑوں ٹھکانے تباہ کیے جاچکے ہیں۔۔۔علی
پوربڑی تباہی سے بچ گیا،امام بارگاہ سے پندرہ کلووزنی بم برآمد،ناکارہ
بنادیاگیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ رواں سال (دوہزارپندرہ) چالیس خطرناک
دہشت گردگرفتارکیے ،انہتردہشت گردزیرحراست ہیں،دہشت گردی میں واضح کمی آگئی
۔۔۔ کراچی میں رینجر،پولیس کی چھاپہ مارکارروائیوں میں چھ دہشت گردوں سمیت
دوسوسے زائدملزمان گرفتارکرلیے گئے،آپریشن کے دوران بھاری تعدادمیں اسلحہ
بھی برآمدکیاگیا۔۔۔ سال دوہزارسولہ میں دہشت گردی کی ناکام وارداتوں کی
تفصیل اس طرح ہے۔۔۔ چمن سے تین دہشت گردگرفتار،صوابی میں دس کلوگرام گولہ
بارودبرآمد، ڈیرہ بگٹی میں دوبم ناکارہ بنادیے گئے ۔۔۔خیبرایجنسی میں
سیکیورٹی فورسزکی کارروائی سے نودہشت گردہلاک ہوگئے،وادی تیرہ کے علاقے
کوکی خیل میں فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے دوٹھکانے بھی تباہ
ہوگئے۔۔۔کراچی میں پولیس مقابلہ میں تین ملزم ہلاک اورتین زخمی حالت میں
گرفتارہوگئے ۔زیرزمین چھپایاگیااسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا۔۔۔پنجاب
اوربلوچستان کومبنگ آپریشن کے دوران چودہ دہشت گردہلاک جب کہ سینکڑوں
گرفتار کرلیے گئے۔اسلام آباد، فیصل آباد، راجن پور، علی پور،کوئٹہ ،گولڑہ
اوربنوں سے بالترتیب چونتیس، چھیانوے، پندرہ، چھ، سات، چھ اورچھ دہشت
گردپکڑے گئے، بھاری مقدارمیں اسلحہ اورمذہبی لٹریچربھی
برآمدکرلیاگیا۔۔۔کوئٹہ پھرتباہی سے بچ گیا، خودکش بمبارہلاک
ہوگیا۔۔۔خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے پندرہ دہشت گردہلاک ہوگئے
،پانچ ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔۔۔ڈیرہ مرادجمالی میں سیکیورٹی فورسزنے
کومبنگ آپریشن کے دوران سات دہشت گردوں کوان کے عبرت ناک انجام تک
پہنچادیا۔۔۔راجن پورمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں پانچ مبینہ دہشت گردہلاک
اوران کے تین ساتھی فرارہوگئے،تین دستی بم، ایک رائفل اوردوپستول بھی
برآمدکرلیے گئے۔۔۔خیبرایجنسی میں آپریشن کے دوران مزیدچھ دہشت گردہلاک
ہوگئے جب کہ گلگت سے دودہشت گردوں کوگرفتارکرلیاگیا،دوخفیہ ٹھکانے بھی تباہ
کردیے گئے، جگلوٹ میں دہشت گردگاڑی پربارودی موادمنتقل کررہے تھے ،خفیہ
اطلاع پرکارروائی کرکے گرفتارکرلیاگیا ،خودکش جیکٹ بھی برآمد۔۔۔کراچی میں
چاردہشت گردگرفتار، خودکش جیکٹ، دستی بم اوراسلحہ برآمدکرلیاگیا۔۔۔بلوچستان
میں دشت میں ایف سی کارروائی کے دوران بھاری تعدادمیں اسلحہ ،گولہ
بارودبرآمدکرلیاگیا،خالی گھرسے برآمدہونے والے اسلحہ میں تین ایس ایم جیز،
چارپستول، پچیس کلو بارود ،تین سوپچاس ڈیٹونیٹردستی بم اوردیگرتخریبی
موادبرآمدکیاگیا۔۔۔وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے نودہشت گردہلاک
جب کہ دہشت گردوں کے چارٹھکانے تباہ کردیے گئے، پشاورمیں دوبم بھی ناکارہ
بنادیے گئے۔۔۔کراچی میں عیدمیلادالنبی پردہشت گردی کامنصوبہ ناکام
بنادیاگیا،پانچ طالبان گرفتار کرلیے گئے،زیرزمین چھپایاگیابھاری تعدادمیں
اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔۔۔ ہیڈکوارٹرمہمندرائفلزپرحملہ ناکام ہوگیا
،چارخودکش بمبارہلاک ہوگئے۔۔۔ملتان بڑی تباہی سے بچ گیاچاردہشت
گردگرفتار،خودکش جیکٹس بھی برآمد۔۔۔مہمندایجنسی میں مسجدپرحملے کی کوشش
ناکام،چاردہشت گردہلاک ہوگئے۔۔۔کراچی میں فائرنگ سے دوافرادجاں بحق،
گرفتارملزم کی نشاندہی پربھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔۔۔کراچی میں
راکے دودہشت گردگرفتار۔۔ملتان میں حملہ کا منصوبہ ناکام، ڈیرہ میں القاعدہ
کے آٹھ دہشت گردہلاک، تین دستی بم برآمد۔۔۔کومبنگ آپریشن کے دوران پنجاب سے
چھپن مشتبہ افرادگرفتار، پوٹھوہار جمرود سے چارخودکش بمباروں سمیت دس دہشت
گردگرفتارکرلیے گئے۔۔۔تربت ،کوہلواورڈیرہ بگٹی میں آپریشن ،مقابلہ، دہشت
گردہلاک، تیرہ گرفتار، دوٹھکانے تباہ اوراسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا۔۔۔سانحہ
کوئٹہ کے چارسہولت کاروں سمیت ستائیس مشتبہ افرادگرفتار، تین
شرپسندہلاک۔۔۔وہاڑی میں پولیس کاسرچ آپریشن ،سولہ افرادگرفتار، غیرقانونی
اسلحہ برآمد۔۔۔وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے دس شدت پسندہلاک
،دہشت گردوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے ۔۔۔ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی
ڈی کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیموں کے پانچ دہشت گردہلاک
چارفرارہوگئے۔۔۔ملتان سی ٹی ڈی کی کارروائی : پانچ دہشت
گردگرفتار،دوہینڈگرنیڈبرآمد۔۔۔گوادرمیں آپریشن کے دوران چاردہشت
گردہلاک،بھاری اسلحہ برآمد، ملتان میں چارگرفتار۔۔۔پنجاب ،بلوچستان میں
دہشت گردوں کے گھیراتنگ کالعدم تنظیم کے کمانڈرسمیت تین ہلاک ۹
گرفتارہوگئے، دہشت گردوں کے چارٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔۔۔ڈیرہ مرادجمالی میں
ریلوے ٹریک اڑانے کامنصوبہ ناکام ،کالعدم تنظیم کاکمانڈرہلاک
ہوگیا۔۔۔خیبرایجنسی میں فوج کی زمینی اورفضائی کارروائی کے دوران ۹دہشت
گردہلاک ،چھ ٹھکانے اوراسلحے کابڑاذخیرہ بھی تباہ کردیاگیا۔۔۔دہشت گردی
کامنصوبہ ناکام،کراچی کی تاریخ میں اسلحہ،گولہ بارودکاسب سے بڑاذخیرہ
پکڑاگیا،لال قلعہ گراؤنڈکے ساتھ مکان سے زیرزمین پانی کے ٹینک سے اسلحہ
برآمدکیاگیا ،۹ اوردس محرم کودہشت گردی میں استعمال
کرناتھا۔۔۔سرگودھااورمردان میں دہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام بنادیا گیا
،چاردہشت گردگرفتار،بم اورخودکش جیکٹس بھی برآمد۔۔۔۔کراچی میں رینجرزکے
چھاپے ،پانچ افرادگرفتاراسلحہ برآمد ۔۔۔دہشت گردی کی کوشش ناکام ،وفاقی
وزیرداخلہ کے روٹ سے دس کلووزنی بم برآمدکرلیاگیا۔۔۔کوئٹہ میں جشن آزادی
پردہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام بنا دیا گیا راکے چھ دہشت گردگرفتارکرلیے
گئے۔۔۔سی ٹی ڈی کی چوبارہ کے نزدیک کارروائی چھ دہشت گردہلاک
دوفرارہوگئے۔۔۔اوکاڑہ میں پولیس مقابلہ میں القاعدہ کے چھ دہشت گردہلاک
،بھارتی ساختہ اسلحہ بھی برآمدہوا۔۔۔آپریشن خیبرتھری کامیابی سے جاری
اب(۳۲اگست ۶۱۰۲ء ) تک چالیس دہشت گرد ہلاک اکیس زخمی ہوگئے۔۔۔بارکھان
اورقلات میں سیکیورٹی فورسزکامشترکہ سرچ آپریشن سات دہشت گردگرفتارکرلیے
گئے۔۔۔ملک بھرمیں سیکیورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن کے دوران انیس دہشت
گردگرفتارکرلیے گئے،ملزمان کی گرفتاریاں راولپنڈی، کراچی اورتربت میں
فورسزکی کارروائی کے دوران عمل میں آئیں ،آئی ایس پی آرگرفتارشدگان میں
خودکش بمباروں کے ہینڈلربھی شامل ایک حملہ آوروں کوبھرتی کرتاتھا۔۔۔مانسہرہ
دودہشت گردوں کوگرفتارکرلیاگیا ،بیس کلو دھماکہ خیرمواد،راکٹ اوردستی
برآمدکرلیے گئے۔۔۔سیف سٹی پراجیکٹ نے اسلام آبادمیں دہشت گردی کابڑامنصوبہ
ناکام بنادیا،تیرہ دہشت گردقائداعظم یونیورسٹی اورفائیوسٹارہوٹل کونشانہ
بناناچاہتے تھے،پولیس اورحساس اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے دہشت گردپکڑے گئے
سیف سٹی کے کیمروں نے دہشت گردوں کومانیٹرکیا۔۔۔قلات میں سیکیورٹی فورسزکے
ساتھ جھڑپ میں پندرہ دہشت گردہلاک متعددزخمی ہوگئے ، دہشت گردوں کوبیس لاکھ
سے زائدنقدی اور اسلحہ بھی برآمدکرلیاگیا۔۔۔سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران
سرگودھا میں تین خواتین دہشت گردہوگئیں، خودکش جیکٹس اوراسلحہ بھی برآمد کر
لیا گیا ۔۔۔ بہاولپور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران چارطالبان دہشت
گرد گرفتارکرلیے گئے ،خانیوال سے تین بم بھی برآمدہوئے۔۔۔کراچی اورکوئٹہ
میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں آٹھ دہشت گردوں کوہلاک کردیاگیا
اوراسلحہ برآمدکرلیاگیا۔۔۔بلوچستان میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام ، میزائل
اورراکٹ لانچرسمیت بھاری اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔۔۔لاہور،قصوراورملتان سرچ
آپریشن کے دوران ۷۴ مشتبہ افرادکوگرفتاراوراسلحہ برآمدکرلیاگیا۔۔۔بلوچستان
سے افغان نیشنل آرمی کے لیفٹیننٹ سمیت چھ دہشت گردوں کوگرفتارکرلیاگیا
۔۔۔سندھ میں رانیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دوبھارتی ایجنٹ ٹھٹھہ سے
گرفتارکرلیے گئے ،حساس تنصیبات کی تصاویراورجدیدسوفٹ ویئرزسے لیس موبائل
فونزبھی برآمدہوئے۔۔۔سبی میں فورسزکی کارروائی میں کمانڈرسات ساتھیوں سمیت
ہلاک ہو گیا ،اسلحہ اورگولہ،بارودبھی برآمدکرلیاگیا۔۔ یہ ہے سال
دوہزارپندرہ اورسولہ میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے پکڑے اورمارے جانے
والے دہشت گردوں اورپکڑے جانے والے اورتباہ کیے جانے والے اسلحے کی دستاب
تفصیل۔ قارئین اس مختصرتفصیل کوپڑھ کراندازہ لگائیں کہ ہمارے ریاستی اداروں
نے دہشت گردوں کوان کے انجام تک پہنچاکران کوگرفتارکرکے اوراسلحہ کے بڑے
بڑے ذخائربرآمدکرکے دہشت گردی کی کتنی وارداتوں کوناکام بنایا ہے اورملک
وقوم کو کتنی بڑی تباہی سے بچایا ہے۔وطن عزیزپاکستان کے ریاستی ادارے ملک
کوقوم کوبڑی بڑی تباہیوں سے بچانے پرخراج تحسین کے مستحق ہیں۔ |