شرمیلے بچے

شاکرہ نندنی، پُرتگال

مائیں شرمیلے بچوں کو بدلنے کی کوشش کریں۔ مثلاً ان سے یہ نہ کہیں کہ ’’میں تمہیں پسند نہیں کرتی۔ شرمیلے بچے بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں اور ایسے جملے حساسیت کی وجہ سے انھیں احساس کم تری میں مبتلا کرکے ذہنی اعتبار سے پیچھے دھکیل سکتے ہیں۔ انھیں کسی بھی نئے تجربے کے لئے تیار کریں۔ انھیں یقین دلائیں کہ آپ ان کے ساتھ ہوں گی۔

انھیں کچھ اختیار دینے کی کوشش کریں۔ مثلاً یہ طے کرنے دیں کہ ’’کہاں جانا ہے‘‘۔ ابتداء میں ان سے ملتی جلتی طبیعت رکھنے والے بچوں سے متعارف کرائیں۔ وہ ان سے سیکھیں گے اور ان کے درمیان رہ کر اپنے آپ کو آرام دہ اور پُرسکون محسوس کریں گے۔ بہت زیادہ تعریف و تحسین کی ضرورت نہیں۔ انھیں نارمل طریقے سے چیزوں کو سمجھنے کا موقع دیں۔ تھوڑا ٹف ٹائم اور تھوڑی سی تگ و دو کرنے دیں، پھر جب وہ سیکھ جائیں تو انھیں باور کرائیں کہ ’’تم بالکل پرفیکٹ ہو اور بہت سے بچوں سے بہتر ہو۔ شوہر سے درخواست کریں کہ کچھ وقت بچوں کے ساتھ گزاریں تاکہ انھیں دیکھ کر وہ سیکھ سکیں کہ مختلف صورت حال میں بے چینی،

گھبراہٹ اور جارحیت پسندی پر کیسے قابو پایا جاتا ہے۔ اس موضوع پر بات کرنے کی حوصلہ افزائی کریں کہ انھوں نے دوسرے بچوں (یا بالغوں) کو دیکھ کر اور سن کر کیا سیکھا۔ ان کے مسابقتی احساسات کی تشفی اور نمو پذیری کیلئے مناسب خود اظہاری کے راستے تلاش کریں جیسے کارڈ گیمز یا کوئی اور کھیل جس سے وہ لطف اندوز ہوسکیں۔ انھیں نرمی سے نظم و ضبط کا پابند بنائیں، مگر حساس بچے کیلئے نظم و ضبط کے اٹل اصول بہترین ہیں۔

Dr. Shakira Nandini
About the Author: Dr. Shakira Nandini Read More Articles by Dr. Shakira Nandini: 288 Articles with 245149 views Shakira Nandini is a talented model and dancer currently residing in Porto, Portugal. Born in Lahore, Pakistan, she has a rich cultural heritage that .. View More