اسلام علیکم ! پاکستان ہمارا پیاراملک ہے۔ یہاں کسی چیز
کی کمی نہیں۔ قدرت نے پاکستان کو بہت سے قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔ پاکستان
کو دنیا کے نقشے پر آئے ہوئے70 سال ہو چکے ہیں لیکن آج تک پاکستان کی تاریخ
میں کوئی ایسا حکمران نہیں آیا جو پاکستان کی ترقی کے لئے کام کرے۔ پاکستان
کی عوام کو بھی اس کی عادت ہو گئی ہے۔ اگر ہم اپنی زندگی کے روز مرہ معمول
دیکھیں تو ان کہ بہتر بنانے میں ہم خود ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ روز
مرہ زندگی میں آنے والے مسائل کو ختم کرنے کے لیئے پہلا قدم ہم خود
اُٹھائیں تو بہت سے مسائل کا خاتمہ کافی حد تک ممکن ہوسکتا ہےاور ایک
پاکستانی شہری ہونے کی ناتے ہمارا فرض ہےکہ ہم اپنے ارد گرد کے مسائل کوحل
کرنے کی کوشش کریں۔ کیوں ہم سب کچھ حکمرانوں پر ڈال دیتے ہیں۔ پاکستان
ہمارا ملک تو ہے یہ تو ہم سب مانتے ہیں کیا یہ ہمارا گھر نہیں ہے؟ جیسے ہم
سب اپنے گھر کو خوبصورت بنانے کی کوشش کرتے ہیں ویسے ہی پاکستان کہ خوبصورت
بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ووٹ دیتے وقت ہم کس بنیاد پر کسی کہ چنتے
ہیں۔ برادی کی بنیاد پر۔ تعلق کی بنیاد پر۔ چند روپوں کی خاطر ہم اپنا
ضمیرتک بیچ ڈالتے ہیں۔ اور بعد میں ہم اُنہی کو بُرا بھلا کہتے ہیں۔ خدا را
اپنے ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کرے اور اپنے ملک اپنے گھر کا خیال رکھیں۔
|