اتحاد کی اہمیت

اتحاد کی اہمیت
سب پہلے میںنے پاکستان کےمختصر سے حالات تحریر کیے ہیں اور لوگوں کا جواب تحریر کیا ہے اُس کے بعد قرآن اور حدیث سے اتحاد کی اہمیت عرض کرنے کی کوشش کی ہے اور اس کے بعد یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے ہم کتنا نقصان اُٹھا رہے ہیں اور مذید اُٹھا سکتے ہیں۔

پاکستان جہاں پوری قوم لسانیت اور مذہبی فِرقوں میں تقسیم کردیا گیا جہاں لوگ ایک دوسرے کو کافر سمجھنے لگیں ہوں جہاں اچھی قیادت کا فقدان ہو جہاں لوگ ایک دوسرے کاحق غصب کرنے کو بُرا نہ سمجھیں جہاں طاقتور کمزوروں پر ظلم کرنااپناحق سمجھتے ہوں جہاں مزدوروں سے کم اُجرت پر زیادہ محنت لی جاتی ہو ۔ ایسے ادارے جہاں رِشوت عام ہو جہاں پیسے کی بُنیادپر کام ہوتے ہوں جہاں دن بھر لوگ گرمی اور دھوپ میں لائنوں میں لگے اپنی باری کاانتظار کرتے ہوں اور شام کو چار بجے یہ بول کر کھڑکی بند کردی جاتی ہوکہ آپ کل آئیےگا وقت ختم ہوگیا ہے اس وقت جب لوگوں سوال کیا جاتا ہے کہ یہ سب کیا ہے تو اکثر لوگوں کا یہ ہی جواب ہوتاہے کہ : دراصل بات یہ ہے کہ ہم لوگوں میں اتحاد نہیں ہے۔

یہ بات بڑی شرمندگی اورافسوس کے ساتھ عرض کی جارہی ہے کہ اُوپر تحریر موجودہ حالات پاکستان کے ہی ہیں لیکن اگر ہم قرآن اور حدیث کا مطالعہ کریں تو ہم اس بات کا اندازہ آسانی سے لگا سکتے ہیں کہ اللہ نے بھی اتحاد کی اہمیت بتائی ہے اللہ تعالی نے قرآن میں فرمایا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رہو اور دن میں تفرقہ پیدا نہ کرو اور حدیث میں آپ نے بھی فرمایا کہ اُمتِ مسلمہ ایک جسم کی ماند ہے اگر جسم کا کوئی حصہ متعصر ہوگا تو پورا جسم متعصر ہوگا ۔اللہ نے انسان کو صرف ایک رب کی عبادت کا حکم دیا ایک قرآن پر جمع کیا اور اپنے ایک آخری نبی کی اطاعت کا حکم دیا۔اگر ہمارے درمیان اتحاد ہوگا تو ہم ایک دوسرے کا احترام کریں گے ایک دوسرے سے محبت کریں گےاور ایک دوسرےکی جان اور عزت کاخیال رکھیں گے :اللہ ہمارے درمیان اتحاد پیدا فرمائے آمیں۔

Mohammad Arif Pervaiz
About the Author: Mohammad Arif Pervaiz Read More Articles by Mohammad Arif Pervaiz: 7 Articles with 3829 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.