پاکستان مگر کونسا؟

اس وقت ہر سیاستدان اپنی مرضی کا پاکستان چاہتا ہے لیکن عوام کونسا پاکستان چاہتی ہے اس پر کسی کی توجہ نہیں اب ایسی بھی کیا غفلت اگر سیاستدان واقعی عوام کی رہنمائی اور خدمت کے لیے کام کررہے ہیں تو کوئی تو پوچھے کہ آخر عوام کونسا پاکستان چاہتے ہیں ِ

میں اپنے آپ کو ایک عام شہری تصور کرتا ہوں اہسا شہری جس کو کوئی نہیں جانتا نہ تو میرا سیاست سے تعلق ہے نہ کسی مذہبی فرقے یا جماعت سے ۔میں صرف مسلمان ہوں ایک پاکستانی ہوں اس کے علاوہ تیسری کوئی شناخت نہیں جب اپنے سیاستدانوں کو کہتے سُنتا ہوں کہ وہ نیا پاکستان بنارہے ہیں تو سوال یہ پیداہوتاہےاب الیکشن کے بعداگرعمران خان صاحب جو پاکستان بنائیں گے وہ پاکستان اچھاہوگایا وہ پاکستان اچھا ہوگا جو نواز شریف صاحب بناناچاہتے ہیں بات یہاں ختم نہیں ہوتی ایک پاکستان ہمارے زرداری صاحب اور الطاف بھائی بنانا چاہتے تھےزراسوچیں کہ جب سب ہی نیا پاکستان بنانے لگ جائیں گے تو اُس پاکستان کاکیا ہوگا جو ہمارے قائد محمد علی جناح بناکر گئے تھے۔ پھر ایک سوال اور پیداہوتا ہے کہ قائداعظم کے پاکستان میں ایسی کونسی کمی تھی یا غلطی تھی کہ نیا پاکستان بنانے کی ضرورت محسوس ہورہی ہے۔میں تو صرف یہ جانتا ہوں پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر بناتھا ۔قائداعظم نے جو پاکستان بنایاتھا اُس میں اسلام اور مسلمان کو مکمل تحافُظ تھا جس کا آئین قرآن تھاجہاں مسلمان آزادی سے اپنے دین پر عمل کرسکتے تھے جوپوری دنیا کے مسلمانوں کےلیے بیس کیمپ کی حیچیت رکھتا تھا جس ملک میں غیر مسلم بھی آزادی کے ساتھ اپنے مذہب پر چل سکتے تھے اور اپنی جان اور مال کے تحافظ کے ساتھ زندگی گُزارسکتے تھے لیکن افسوس کہ قائداعظم قیامِ پاکستان کے ایک سال بعد ہی انتقال فرماگئے اور جو کام اُس وقت باقی رہ گئے تھے وہ آج تک مکمل نہ ہوپائے ۔آج ہم صرف سچے مسلمان اور سچے پاکستانی بن جائیں اپنے وطن سے محبت کریں اور اِس کی قدر کریں مُفادپرستی چھوڑدیں حقدار کو حق دیں مظلوم کو انصاف دیں اپنے اداروں سے رشوت کاخاتمہ ممکن بنائین کریپشن ختم کریں تو آج بھی وہ ہی پاکستان بن سکتاہے جس خواب علامہ اقبال نے دیکھاتھا وہ ہی قائداعظم والا پاکستان
 

Mohammad Arif Pervaiz
About the Author: Mohammad Arif Pervaiz Read More Articles by Mohammad Arif Pervaiz: 7 Articles with 3822 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.