حلال حرام کا مسئلہ صدیوں سے چلا آرہا ہے لیکن کچھ ایمان
فروش شیطان صفت لوگ اپنے ضمیر مار کر کچھ ایسے اقدام کر جاتے ہیں جن کو جو
بھی سنتا ہے کانوں کو ہاتھ لگاتا ہے۔ گوشت ایسی شے ہے جو ہر مسلمان کھاتا
ہے لیکن اس کیلئے شرط صرف حلال ہونا ہے۔
آج کل کچھ ایسے بے ایمان لوگ بھی موجود ہیں جو لوگوں کو حرام گوشت کھلانے
سے باز نہیں آتے اور دولت کے نشے میں لوگوں کو حلال گوشت کے بجائے گدھے اور
دیگر جانوروں کا گوشت حلال کہہ کر فروخت کر دیتے ہیں ۔ اس صورتحال سے نمٹنے
کیلئے عوام کوکچھ ضروری ہدایت دی گئی ہے جن پر عمل کر کے لوگ گدھے کا حرام
گوشت کھانے سے بچ سکتے ہیں۔
محکمہ لائیو سٹاک کے ذرائع نے بتایا کہ بکرے اور گائے کے ریشے ذرا سخت ہوتے
ہیں۔ گوشت کا ایک ٹکڑا ہتھیلی پر بالکل سیدھا رکھیں اور اگر نہ گرے تو سمجھ
لیں کہ حلال گوشت ہے اگر گر جائے تو سمجھ جائیں کہ یہ بکرے یا گائے کا گوشت
نہیں ہے کیونکہ گدھے کے گوشت کے ریشے بہت نرم ہوتے ہیں اور اس کے گوشت کا
رنگ گہرا جامنی ہوتا ہے۔ |