فٹ بال کی عالمی جنگ

تحریر۔۔۔اصغر علی جاوید کامریڈ
دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے مقابلوں فٹبال کی عالمی جنگ کا آغاز آج میزبان روس کے شہر ماسکو میں ہوگا،فٹبال کی اس عالمی جنگ کو دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے فٹبال کے لاکھوں شائقین روس پہنچ گئے ہیں،فیفا ورلڈ کپ کا آغاز ایک رنگارنگ تقریب کے بعد ہوگا،افتتاحی تقریب کو یادگار بنانیکے لئے سینکڑوں فنکاروں نے دن رات محنت کی ہے،افتتاحی تقریب اور ورلڈ کپ کے مقابلوں کیلئے روس کی حکومت نے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں،عالمی فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ میزبان روس اور ایران کے مابین ماسکو میں کھیلا جائے گا،ایران ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے روس پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے، فیفا کے مطابق ورلڈ کپ فٹبال مقابلوں کو دیکھنے کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کاآغازستمبر2017سیہوا اورتقریبا24لاکھ سے زائد ٹکٹ فروخت ہو ئیفیفا کے مطابق سب سے زیادہ ٹکٹیں میزبان روس کے لوگوں نے 8،71،797ٹکٹ خریدے،امریکی شائقین نے88،825،برازیل نے72،512ٹکٹ کولمبیا نے65،234جرمنی نے62،541میکسیکو نے60،302 ارجنٹائن نے54،041 نے ٹکٹ حاصل کئے،فیفا نے ورلڈ دیکھنے سے محروم رہ جانے والے شائقین کے لئے مزید ایک لاکھ ٹکٹ فراہم کئے جو صرف ایک گھنٹے میں فروخت ہو گئے،فیفا ورلڈ کپ فٹبال کے انعقاد کے لئے میزبان روس نے ماسکو سمیت دیگر 13،شہروں میں تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ان شہروں میں شائقین فٹبال نے ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ کروالی ہے فیفا ورلڈ کپ 2018میں 2014کی چیمپئن جرمنی کی ٹیم اپنیاعزازکادفاع کرے گی،14جون سے 15جولائی تک منعقد ہونے والے کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ میں دنیاء فٹبال کی32ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،ورلڈ کپ فٹبال مقابلوں میں شرکت کرنے کے لئے سب سے پہلے ایران کی ٹیم ماسکو پہنچی،ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا،سب پہلے روس پہنچنے والی ایران کی ٹیم کا میچ 15جون کوپیٹ سینٹ برگ میں مراکش کے ساتھ ہوگا،دنیا کی ٹاپ 32فٹبال ٹیموں کو 8گروپس تقسیم کیا گیا ہے،گروپ ایمیں میزبان روس،سعودی عرب،مصر،اوریورا گوئے،گروپ بی میں پرتگال،اسپین،مراکش،اورایران،گروپ سی میں فرانس،آسٹریلیا،پیرو،اور ڈنمارک گروپ ڈی میں ارجنٹائن،آئس لینڈ،کروشیا اورنائیجریا گروپ ای میں برازیل،سوئٹزرلینڈ،کوسٹاریکا،اور سربیا گروپ ایف میں دفاعی چیمپئن جرمنی،میکسیکو،سویڈن،اور جنوبی کوریا،گروپ میں بلجئیم، پانامہ، تیونس،اورانگلینڈ،جبکہ ایچ میں پولینڈ،سینیگال،کولمبیا اورجاپان کی ٹیمیں شامل ہیں ورلڈ کپ فٹبال میں دنیا بھر کیشائقین نے میسی،رونالڈو،نیمار اورمحمد صلاح پر جمالی ہیں،اور انکے پوسٹر اور ٹی شرٹس دھڑا دھڑ فروخت ہو رہی ہیں،جرمنی،برازیل،اسپین،فرانس اور ارجنٹائن کاشمار ورلڈ جیتنے کی فیورٹ۔ٹیموں میں ہونے لگاہیورلڈکپ کے انعقاد سیقبل ورلڈ کپ فٹبال ٹرافی نے روس سمیت دنیا بھر کے 51ممالک اور 91 شہروں کا دورہ مکمل کرلیا،اورٹرافی نے 9ماہ قبل روس سے سفر کا آغاز کیا تھا سفر کے اختتام پر ایک لاکھ 72ہزار کلو میٹر کا سفر طیکیا،اس میں پاکستان بھی شامل تھا،اس دوران 8لاکھ افراد نے ٹرافی کو دیکھا جبکہ 5لاکھ سترہزارسیزائدافرادنے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
 

Dr B.A Khurram
About the Author: Dr B.A Khurram Read More Articles by Dr B.A Khurram: 606 Articles with 525690 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.