جو والدین بچوں کے سامنے یہ مشغلہ اپنائے ہوئے ہیں وہ
آہستہ آہستہ کم کر دیں اور پھر بالکل ختم کر دیں ۔یہ کوئ نئی اور مشکل بات
نہیں ہے ۔ انسان کو اللّہ تعالٰی نے صبر اور ضبط جیسی صلاحیتوں سے نوازا
ہےانہں استعمال کر کے وہ آپس کے جھگڑوں سے بچ سکتا ہے۔بچوں کے سامنے جھگڑا
نہ کرنے کے مندرجہ ذیل فائدے ہو سکتے ہیں:
۱۔ میاں بیوی غصے پر قابو پانا سیکھیں گے۔
۲۔ غصہ نہ ہونے سے مسائل بہتر انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ ڈسکس کر سکیں گے۔
۳۔ بچوں کی زندگی پر اچھا اثر پڑے گا۔
۴۔آپ اور آپ کے بچوں کی زندگی پر مثبت اثرات پڑیں گے۔ منفی خیالات اور
جذبات آہستہ آہستہ کم اور پھر ختم ہو جائیں گے۔
اس سلسلے میں ایک اور بات یہ ہے کہ بچوں کے سامنے دوسروں کی خامیاں ڈسکس
کرنا چھوڑ دیں۔ سوچیں ذرا! اگر آپ کسی کی خامیوں کو اپنے گھر میں زیرِبحث
لائیں گے تو بطور انسان آپ میں جو خامیاں ہیں وہ کسی اور گھر میں زیرِبحث
ہوں گی۔ ہر انسان میں کچھ اچھی باتیں بھی ہوں گی وہ بھی تو نمایاں کی جا
سکتی ہیں ۔ اگر کسی کی اچھائی بیان نہیں کر سکتے تو بُرائی بھی نہ کریں،
خاموشی اختیار کریں ۔ کم از کم آپ اور آپ کے بچے کوئی منفی بات نہ کریں گے
نہ سنیں گے۔ |