جشن آزادی اور پاک فوج

14اگست پاکستان کی تاریخ کا وہ سنہری دن ہے جب مسلمانوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ایک الگ مملکت پاکستان میں بنانے کے بعد نئے سفر کا آغاز کیا جس کی بدولت آج ہم آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں یہ ملک ہمارے آباؤ جداد نے بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل کیا اس لیئے جشن آزادی پاکستان ہر سال 14 اگست کو وطن عزیز میں آزادی کے دن کی نسبت سے منایا جاتا ہے، یہ وہ دن ہے جب پاکستان 1947ء میں انگلستان سے آزاد ہو کر معرض وجود میں آیا، 14 اگست کا دن ہم سب مسلمانوں کی بڑی کامیابی کا دن ہے اس لیے 14اگست آزادی مبارک ہمارے وطن عزیز پاکستان میں سرکاری سطح پر قومی تہوار کے طور پر بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے پاکستانی عوام اس روز اپنا قومی پرچم فضاء میں بلند کرتے ہوئے اپنے قومی محسنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ملک بھر کی اہم سرکاری عمارات پر چراغاں کیا جاتا ہے،اسلام آباد جو پاکستان کا دارالحکومت ہے، اس کو خاص طور پر سجایا جاتا ہے، اس کے مناظر کسی جشن کا سماں پیدا کر رہے ہوتے ہیں۔ اور یہیں ایک قومی حیثیت کی حامل تقریب میں صدر پاکستان اور وزیرآعظم قومی پرچم بلند کرتے ہوئے اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اس پرچم کی طرح اس وطن عزیز کو بھی عروج و ترقی کی بلندیوں تک پہنچائیں گے ،اگست کا مہینہ ہمیں ایثار وقربانی کی ان عظیم داستانوں کی یاد دلاتا ہے جو کہ بانیان پاکستان کے خون سے لکھی گئیں پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے ہم سب کو ایک ہونا ہوگا ہمیں باہمی اختلافات کو بھولنا ہوگا جب ہمارادین ،کلچر رنگ ونسل تہذیب و تمدن ایک ہوسکتا ہے تو ہم کیوں ایک نہیں ہوسکتے، دشمن کی نظر پاکستان کی ترقی خوشحالی پر ہے ہمیں دشمنوں کی سازش کو سمجھ کر اسے ناکام بنانا ہوگا اور اپنے وطن عزیز کی حفاظت کرنی ہو گی ،یہاں ملک کی اساس پر بات کی جاتی ہے سوال اٹھائے جاتے ہیں، لیکن روز روشن سے عیاں ہے کہ پاکستان کی اساس لا الہ الا اﷲ تھی ہے اور انشاء اﷲ رہے گی،اپنے وطن سے وفاداری مومن کی نشانی ہے اس لیے آؤ میرے ہم وطنوں ہم سب مسلمان مل کر یہ عہد کرے کہ اپنے وطن عزیز پاکستان میں امن و سلامتی کیلئے ہماری جان بھی قربان ہے وطن عزیز کی سلامتی در حقیقت ہم سب کی سلامتی ہے ،اس جشن آزادی کے موقع پر ہم اپنی پاک فوج کے سجیلے شیر جوانوں کو دل جان سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دن رات نہ صرف ہماری سرحدوں کی حفاظت کی بلکہ پاک سرزمین کی حفاظت کی خاطر اپنا تن من دھن وار دیا ،آپ سب جانتے ہیں کہ ملک و انسانیت کے دشمن دہشت گردوں نے ہمارے پیارے ملک پاکستان میں ات مچا رکھی تھی دہشت گردوں نے پاکستان کی اندرونی وبیرونی سلامتی کو خطرات سے دو چار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی ،ایسے میں پاک فوج نے فیصلہ کن قدم اٹھایا اور دہشت گردوں کو نکیل ڈال دی جس میں ہماری پا ک فوج کے بہادر نوجوانوں کی بے مثال قربانیاں شامل ہیں،دہشت گرد پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کے آلہ کار ہیں جو بھارت کے خفیہ مقاصد کی تکمیل کیلئے پاکستان کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہیں ،ماضی میں پاک فوج کی جانب سے کئے جانے والے آپریشن ضرب کی وجہ سے پاک فوج کے شیر جوانوں نے بڑی کامیابی سے دہشت گردوں کا صفایا کیا اور قیام پاکستان سے لیکر اب تک وطن عزیز میں جب بھی کوئی خطرہ مٹلاتا ہے تو پاک فوج کے بہادر شیر جوان اپنی جانوں کی قربانیاں دیکر ہماری آزادی اور امن و امان کی حفاظت کرتے ہے، آؤ سب حب وطن پاکستان جشن آزادی کے موقع پرمل کر دعا کریں کہ اﷲ پاک ہمارے پاک فوج کے شیر جوانوں کو ہمیشہ ہمیشہ آباد رکھے تاکہ ہماری آزادی اور غیرت پر کوئی آنچ نہ آئے کیونکہ ملک عزیز کی سا لمیت وطن کے ہر فرد کی سلامتی کی ضامن ہے۔

Bao Asghar Ali
About the Author: Bao Asghar Ali Read More Articles by Bao Asghar Ali: 42 Articles with 35722 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.