یوم دفاع اور ہم

آج سے 53 سال پہلے دشمن بھارت نے اپنے ناپاک عزائم لیکر سر زمین پاکستان پر رات کی تاریکی میں حملہ کر دیا، بھارت شاید یہ بھول گیا تھا کہ اس نے کس قوم کو للکارا ہے ۔ اور سترہ دن کی جنگ کے بعد بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا۔ کیونکہ کوئی بھی قوم اپنے دفاع سے غافل نہیں رہ سکتی۔ دفاع جتنا مضبوط ہو قوم بھی اتنی ہی شاندار اور مضبوط ہوتی ہے۔ 6ستمبر 1965 کی جنگ پاکستانی قوم کیلئے ایک وقار اور لازوال استقلال کا استعارہ ہے۔ 1965کی جنگ میں پاک فوج نے ملک کی سرحدوں کا دفاع باوقار انداز میں موثر بناتے ہوئے دنیا کو یہ باور کرا دیا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔ جنگ ستمبر میں بھی قوم کے بہادر سپوتوں نے جان کے نذرانے پیش کئے اور آج جب قوم کو دہشت گردوں کے خلاف جنگ کا سامنا ہے تو بھی افواج پاکستان کے جانباز جان کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ 6 ستمبر کا دن وطن عزیز کے دفاع کیلئے عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ قوموں کی زندگی میں کچھ دن انتہائی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جن کے باعث ان کا تشخص ایک غیور اور جرات مند قوم کا ہوتا ہے۔ آج کے دن وطن عزیز کے ہر فرد کو عہد کرنا ہے کہ وہ وطن عزیز کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کو زندگی کی سب سے پہلی اور بڑی ترجیح بنا کر اس شعور کو اگلی نسلوں تک پہنچا ئیں گے۔یوم دفاع کے دن ہمیں اپنی افواج کے اُن بہادر جوانوں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذارپیش کر کے اس وطن پر آنچ نہیں آنی دی، مگر افسوس آج ہمارے ہی کچھ لوگ اس ملک اور اس ملک کی محافط افواج کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، شاید وہ لوگ بُھول گئے جب بھی پاکستانی قوم کسی بھی مشکل گھڑی یا قدرتی آفات میں گھیری ہوئی ہوتی ہیں تو افواج پاکستان کے جوان اپنی قوم کے بیٹوں، قوم کی ماوں،بزرگ اور بچوں کی اس مشکل گھڑی سے نکلالنے میں اپنی جانوں کی پروا کئے بغیر میدان میں مصروف عمل میں نظر آتی ہیں۔ ہمیں اپنے تمام شہیدوں، غازیوں دلیروں اور بہادروں کو سلام پیش کرنا چایئے ۔ اور اس دن کی تجدید کرتے ہوئے یہ مصمم ارادہ کرنا چایئے کہ بحیثیت پاکستانی ہمیں اپنے ملک میں لسانی، صوبائی اور دیگر تمام تعصبات کو آخری حد تک ختم کرنے کی کوشش کرنی ہو گی ۔ اس ملک کی بقاء ہی ہماری بقاء ہے۔کیونکہ6 ستمبر کا دن پاکستان کا یوم دفاع وہ جرأت اور بہادری کی تاریخ رقم ہوئی جو رہتی دنیا تک درخشاں رہے گی۔

MUHAMMAD Nasir Iqbal Khan
About the Author: MUHAMMAD Nasir Iqbal Khan Read More Articles by MUHAMMAD Nasir Iqbal Khan: 13 Articles with 23815 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.