(21) جناب اعلی!
گزارش ھے کہ پاکستان کے بہتر اور روشن مستقبل اور روشن تعلیمی نظام کے لیے
کلاس پنجم کا پنجاب بورڈ امتحان ختم کر دیا جاۓ کیونکہ اب اس نظام میں سواۓ
نقل اور بوٹی کے کچھ نہیں ھے.
(22) جناب اعلی!
کلاس ہشتم کا پنجاب بورڈ امتحان ختم کر کے اسکو باقاعدہ تعلیمی بورڈز کے
ساتھ منسلک کر دیا جاۓ تاکہ جس طرح پنجاب کے تعلیمی بورڈ کلاس نہم, کلاس
دہم, کا امتحان لیتے ہیں اسی طرح بالکل کلاس ہشتم کا بھی امتحان متعلقہ
بورڈ لے اور رزلٹ کارڈ بھی ایشو کریں باقی کلاسز کی طرح, جناب اعلی اس طرح
کلاس ہشتم سے کلاس دہم تک کا نظام بہتر اور پاکستان کی نوجوان نسل اپنے
روشن مستقبل کے لیے محنت کرتی دکھائی دے گئ.
(23) جناب اعلی!
پاکستان کے تمام تعلیمی بورڈز کو سخت نگرانی میں گائیڈ لائن دی جایں کیونکہ
پنجاب کے اور سندھ کے تعلیمی بورڈ میں کرپشن ایک طاقت ور درخت بن چکا ھے .
(24) جناب اعلی!
سرکاری سکولوں میں تمام سابقہ میٹرک پاس استادوں کو فارغ کر کے تعلیم یافتہ
استاد جو موجودہ نظام تعلیم سے واقف ھوں.
یہ تو میری گزارش تعلیم کے عنوان پر تھی اب اگلہ موضوع میرا ٹریفک پولیس
ھے....!
(25) جناب اعلی!
ٹریفک پولیس کے نظام کو بھی بہتر کرنے کی ضرورت ھے.
ٹریفک پولیس کو تحفظ انسانیت کی گائیڈ لائن دینے کی ضرورت ھے.
ٹریفک پولیس کی ڈیوٹی کے اوقات تو مقرر ہیں لیکن انکی تربیت میں کمی ھے .
جناب اعلی جنوبی پنجاب کے اضلاع اور تحصیل میں ٹریفک پولیس کے نوجوان
کرداروں کا رویہ, کردار, ڈیوٹی ٹاہم اور جگہ, انکی چلان کاپیاں چیک کرنے کی
ضرورت ھے بلکہ نئے قوانین بنانے کی بھی ضرورت ھے .
(26) جناب اعلی!
چند تحصیل کی سطح پر ٹریفک پولیس کا رویہ اور کردار انتہائی پریشان کن ھے .
جس جگہ ٹریفک کا رش ھوتا ھے وہاں ٹریفک پولیس موجود نہیں ھوتی اور جس جگہ
ٹریفک اپنی روانی کے ساتھ چلتی نظر آتی ہے وہاں یہ ٹریفک پولیس کھڑی ھوتی
ھے.
جناب اعلی انکا شکار غریب عوام جن میں وہ بزرگ افراد جو موٹر سائکل چلاتے
ہیں, جنکے سر پر پگڑی ھوتی ھے یہ انکو روک کر چلان کر دیتے ہیں.
(28)جناب اعلی !
انکو ان سڑکوں پر لازمی ھونا چاہیے مگر اس لیے کہ جو ون ویلنگ کریں, جس کے
کاغذ مکمل نہ ھو, جنکی نمبر پلیٹ نہ ھو یا پھر حکومتی دائرہ والی نہ ھو, کم
عمر گاڈی چلانے والوں کے خلاف جارحانہ رویہ ھونا چاہیے. وغیرہ جیسے کام
کرنے کی بے حد ضرورت ھے.
(28)جناب اعلی!
رش والی سڑک پر انکی موجودگی ہر وقت ھونی ضروری ھے تاکہ ٹریفک کو درپیش
رکاوٹ کو فوری دور کیا جاۓ.
(29) جناب اعلی!
ایک جو سب سے بڑا مسئلہ ھے وہ ٹریفک پولیس کا اخلاقی قدروں سے خالی رویہ ھے
براۓ مہربانی نئے پاکستان کے مسائل میں اسکو بھی جگہ دے کر پاکستان کی نئی
نوجوان نسل شکریہ کا موقع فراہم کریں.
اللہ پاک آپکو اپنی رحمت خاص سے ہمارے پیارے وطن کی حفاظت اور مضبوط بنیاد
رکھنے کی توفیق عطا فرماۓ. آمین
پاکستان زندہ باد
|