رشتے کے لئے آئے ہوئے لوگ بیٹھک میں بیٹھے تھے لڑکا بھی
ہمراہ تھا
اُس نے دیکھا خاصا معقول تھا اور اعلا تعلیم یافتہ بھی
مگر سفید پوش فیملی سے تھا
خود اُس کا تعلق متوسط طبقے سے تھا مگر بہت حسین تھی
اُسے بہت امیر شوہر چاہیے تھا
اُسے پکی پکائی درکار تھی بِنا کسی قربانی کے
سو اِسے بھی ٹھکرا دیا
پھر تقدیر نے اُسے ایسی ٹھوکر لگائی کہ ایک بہت امیر مگر گنجے موٹے رنڈوے
کا رشتہ قبول کرنا پڑ گیا
یہ وہی لڑکا تھا جسے اُس نے پچیس سال پہلے غریب جان کر ٹھکرا دیا تھا
|