گنز اینڈ روزز (٣٧)

سامنے ہی رانا سے چند قدم دور اس کی شامت لال سرخ چہرے سمیت کھڑی ہوئی تھی،،،رانا کھسیانی سی ہنسی
چہرے پر سجا کر آفندی کو دیکھنے لگا،،،
آفندی کی نظروں کی تاب نہ لاکر وہ سلو موشن میں ڈاکٹر انعم کی جانب مڑگیا،،،ہکلاتے ہوئے بولا،،،‘ڈاکٹر صاحبہ!
آپ بھی کمال کرتی ہو،،،اچھے بھلے معصوم انسان کو کسی کے خلاف بھلا یوں بھی کوئی بھڑکاتا ہے،،،؟ پتا بھی ہے
یہ ہمارے لیے فادر فیگر ہیں،،،بلکہ میں تو کہتا ہوں،،،فادر،،،مدر،،،برادر،،،سسٹر آل ان ون ہیں۔خوامخواہ مجھے جھوٹ
بولنے پر اکسایا،،،میں اپنے سے ذیادہ میجر صاحب پر ٹرسٹ کرتا ہوں۔

انعم مسکرا کر بولی،،،اوہ آپ اکسائے بھی جاسکتے ہو وہ بھی فرشتہ صفت انسان کےلیے،،،پھر انعم بن کر بولی،،،اچھا
وہ کیا کہہ رہے تھے،،،

رانا نے آفندی کی جانب پیٹھ کرکے دونوں ہاتھ جوڑ دئیے،،،چھوڑیں ڈاکٹر صاحبہ،،،ہر وقت کا مذاق اچھا نہیں،،،پھر
کبھی کرلیجئے گا مذاق،،،یہ وقت زوال کا ہورہا ہے،،،ایسے میں انسان کو فضولیات سے پرہیز کرنا چاہیے،،،

انعم کو رانا کی حالت پر رحم آگیا،،،اک دم سے اسے شرارت سوجھی،،،جھٹ سے بولی،،،اچھا میں توچلی جم،،،آپ دونو
نمٹ لو اک دوسرے سے،،

رانا نے حسرت سے انعم کو جاتے دیکھا،،،پھر نظریں جھکاکر آفندی کی طرف چاپلوسی سے بولا،،،میں کافی بنالاؤں
آفندی غصے سے بولا،،،ہاں جلدی سے بنا لو مگر،،،
رانا معصومیت سے بولا مگر،،،ارے چھوڑئیے نا میجر صاحب اگر مگر میں کیا رکھا ہے،،،دشمن سے جیتنے کیلئے
آپس میں متحد ہونا بہت ضروری ہے،،

آفندی نے حیرت سے کہا،،،اچھا،،،واہ،،،ویسے یہ کس نے کہا ہے،،،؟
رانا بولا،،،میرے اک پیر صاحب ہیں،،،بابا آفندی بندوق والے،،،انہوں نے کہا ہے بلکہ فرمایا ہے۔
اقبال گھبرایا ہوا بھاگتے ہوئے کمرے میں آیا،،،زور سے بولا،،،سر،،،،(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1254819 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.