گزشتہ یوم یعنی 29 اکتوبر 2018 ایک بہت ہی افسوس ناک
واقعہ انڈونیشیا میں رونما ہوا جس کے نتیجے میں 189 افراد لقمہ اجل ہوئے
حادثہ انڈونیشیا کی ایک نجی ائیر لائن "لائن ائیر" کے بوئنگ 737 فلائیٹ JT
610 میں پیش آیا جس میں مسافروں اور عملے کے افراد کی مجموعی تعداد 189 تھی
فلائیٹ کا کیپٹن بھاوے سونیجا ایک انڈین تھا جس کا تعلق دہلی سے تھا -
طیارے نے انڈونیشین مقامی وقت کے مطابق صبح 6:20 پر سفر کا آغاز کیا جس کی
منزل دارالحکومت جکارتہ سے پنگکل پینانگ تھی فلائیٹ کا پہنچنے کا وقت 7:13
منٹ تھا لیکن اڑان لینے کے بہت ہی کم وقت میں تقریبا 13منٹ کنٹرول ٹاور سے
رابطہ منقطع ہو گیا تھا ربط ختم ہونے سے چند ساعتیں پہلے کیپٹن کی طرف سے
تکنیکی خرابی کے پیش نظر واپسی لینڈ کرنے لئے درخواست کا پیغام بھی ملا جسے
منظور کر لیا گیا لیکن اس کے بعد مکمل طور پر رابطہ منقطع ہو چکا تھا وجہ
طیارے کو پیش آنے والا حادثہ تھا متاثرہ طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو چکا
تھا اور اس خوفناک حادثے میں موجود تمام افراد لقمہ اجل بن گئے اور کتنے ہی
سوگوار اپنے پہیچھے چھوڑ گئے جو ساری زندگی اس تکلیف میں گزار دیں گے کہ
ایک تو اپنے پیاروں کو کھویا ساتھ ان کا جسد خاکی تک موجود نہیں جس کا آخری
بار دیدار کر سکیں اور تدفین کر کے باقاعدہ یادگار یعنی قبر بنا پائیں تاکہ
وقتا فوقتا وہاں جا کر دل کو کچھ اطمینان اور اپنا غم منا پائیں-
|