دھرنا مجھے لگتا ہے اس لفظ سے شاید ہم اچھی طرح واقف نہیں
اور اس کا صحیح طریقہ کار کیا ہے ہمیں اس بات کے بارے میں پہلے جان لینا
چاہیے تو وہ ہمارے لئے بہتر ہے اور ہمارے معاشرے کے لئے بھی بہتر ہے میں آج
رستے سے گذر رہی تھی کسی ضروری کام کے لیے تو میں نے دیکھا ایک عورت روتی
ہوئی جاری تھی مجھ سے رہا نہیں گیا تو میں اس کے پاس چلی گئی اور میں نے
پوچھا کہ آخر کیا وجہ ہے کہ آپ اس طرح سے رو رہی ہے عورت روتی ہوئی کہنے
لگیں کہ ہمارے گھر کو چلانے کے لئے میرے شوہر نے ایک رکشہ خرید رکھا تھا جس
کی قسطیں ہم جمع کروا رہے تھے البتہ آج اس رکشے کو کسی نے آگ لگادی ہے میں
ہمارے گھر کو چلانے والا واحد ایک رکشہ تھا اور آج وہ بھی ہمارے پاس نہیں
رہا اب سمجھ نہیں آ رہی ہم کیا کریں گے یہ کہہ کر وہ خاتون تو چلی گئی لیکن
میرے دل میں ایک سوال پیدا ہو گیا کیا ہم صحیح ہیں کسی غریب کا چولہا بند
کرکے کیا ہم صحیح کر تے میں یہ تو نہیں جانتی کہ کون صحیح ہے اور کون غلط
ہے مگر اس بات کا مہربانی سے خیال رکھیں احتجاج کرتے کرتے ہم کسی کا نقصان
تو نہیں کر رہے کہ !وہ ایک خاتون تھی اس جیسے کئی اور غریب ہوں گے جو اس
طرح کے واقعات سے گزر ے میں یہ نہیں کہتی کہ لوگ احتجاج کرنا چھوڑ دے ہاں
ضرور اپنے حق کے لئے ہر کسی کو آواز اٹھانا چاہیے پر اس کا مطلب یہ نہیں کہ
اس آواز اٹھانے کے چکر میں کسی غریب کا نقصان ہو جائے بس اس چیز کا خیال
رکھیں شکریہ..
|