ایک خوبرو نوجوان جو ایک نارمل زندگی گزار رہا تھا جسمانی
لحاظ سے کافی تندرست اور توانا ہونے کے ساتھ ساتھ کھیل کود خصوصا کرکٹ کا
شوقین اور اچھا بلے باز ہونے کی وجہ سے اپنی ٹیم میں نمایاں حثیت کا حامل
تھا پڑھائی میں کچھ خاص توجہ نہ ہونے کی وجہ سے دوسری سرگرمیوں میں وقت
گزارنا شروع کر دیا جس کی بدولت آوارہ دوست معیوب محفل اور بری عادات کا
پیروکار بن جانا کوئی انہونی بات نہیں -
زیر بحث نوجوان اپنی بری صحبت کے نتیجے میں بہت ہی کم وقت میں بہت سی معیوب
اور معاشرتی اور مزہبی لحاظ سے ممنوع عوامل کے کرنے میں کسی قسم کی شرم و
حیا سے مبرا ہو گیا اور جوانی کا نشہ اور دوستوں کا حصار اسے بے قابو اور
ہر دل کو موہ لینے والی چیزوں کی طرف مائل کرتا گیا والدین خاندان کی عزت
سے اس کو کوئی سروکار نہیں رہا-
لڑائی جھگڑے کرنا خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور شراب نوشی کا دلدادا ہو گیا
جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ اللٰہ عزوجل انسان کے سرکش ہونے پر اس کی رسی دراز
چھوڑ دیتا ہے اور اس کے وقت معین پر جب وہ سرکشی میں عروج پر ہوتا ہے تو اس
کے خواب غفلت سے جاگنے اور ابدی نیند میں مبتلا کرنے کا وقت اس پر طاری کر
دیتا ہے ایسا ہی کچھ اس نوجوان ساتھ بھی ہوا-
ایک دفعہ شراب پیتے ساتھ ہی اس کا سینہ شل ہو گیا وہ کچی شراب اس کے
اندرونی اجزاء کے لئے ایک آری جیسے کارگر ہوئی اور پلک جھپکنے کی سی دیر
میں وہ نوجوان ابدی نیند سو گیا والدین کی کمر توڑنے ساتھ ساتھ اپنی
نادانیوں اور برے اعمال کے نتیجے میں دنیا میں بھی رسواء اور قبر کے عزاب
میں مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ آخرت میں بھی ناکامی کا منہ دیکھے گا
جیسا کہ اس کے ظاہری اعمال اسی کو تعبیر دے رہے
بچے جب بچے نہیں رہیں جوانی کی سیڑھی چڑھنا شروع کر رہے ہوں تو ماں باپ کا
ان کے بدلتے اطوار کے اوپر نگاہ رکھنا اور حدود و قیود کا متعین کرنا بہت
ضروری ہو جاتا ہے ایسا ہے کہ بیماری کی تشخیص پرائمری سطح پر ہو جانے سے
صحت یاب ہونے کے چانسز نمایاں رہتے جب کہ تشخیص میں دیر ہو جانے کی صورت
میں جان لیوا اور نا قابل تلافی نقصان دیتے ہیں-
بچوں کی پرورش اور ان کی اصلاح کے لئے بروقت اٹھائے جانے والے اقدامات قابل
ستائش ہونے کے ساتھ ساتھ والدین کے لئے بھی بہت مثبت اور فائدہ مند ثابت
ہوتے ہیں جبکہ دوسری طرف والدین کی لاپرواہی اور بے جا پیار محبت جہاں ان
کے بچوں کے بگڑنے اور بری عادات کے فروغ سے گھر کے سکون کو غارت کرتی ہے
ساتھ ہی ساتھ معاشرے میں بگاڑ اور دوسرے لوگوں کے لئے بھی پریشانی کی صورت
حال پیدا ہو جاتی ہے جو کون کس حد تک بگڑ چکا ہے یا برائیوں کو اپنی ذات کا
مستقل یا عارضی پہناوا بنا چکا اس سے براہ راست مشروط ہوتی ہے- |