گلی گلی میں موت کے سائے پھرتے ہیں
سہمے سہمے ہم........ گھبرائے ملتے ہیں
جب کوئی ہمیں پیارکرنے والاشخص تحفہ دے توہم کتناخوش ہوتے ہیں اوراسے
سنبھال کراورسجا سجاکررکھتے ہیں مگر جب سے پیداہوئے ہیں سنتے آرہے ہیں کہ
زندگی اﷲ پاک کا تحفہ ہے توآج کے نوجوان اس کی قدرکیوں نہیں کرتے ون ویلنگ
،ریس آج کی بات نہیں بلکہ صدیوں سے لوگوں میں گھڑ سواری کرتے ہوئے ایک
دوسرے سے آگے نکلنے فن وطاقت کا مظاہرہ گزرے وقت سے چلا آرہا ہے جب گھوڑے
کی آگی والی ٹانگیں اٹھالیتے تھے اسی لحاظ سے آج کے بچے بائیک کے اگلے
ٹائراٹھاکرموت کو دعوت دیتے پھرتے ہیں دورجدید کی وجہ سے گھوڑے کی جگہ
بائیک نے لے لی مگرریس اورشوق نہیں بدلہ۔ عیدہویامیلہ،چودہ اگست کا
تہوارہویاکرسمس بلکہ نوجوان صرف بہانہ ڈھونڈتے ہیں کہ موقع ملے اوروہ اپنے
فن کا مظاہرہ کریں اسی وجہ سے عام ہالیڈے کے موقع پر بھی ون ویلرز نظرآتے
ہیں مگریہ شوق اکثرغمناک المیہ بن جاتا ہے آئے روز پڑھنے کو ملتا ہے ون
ویلنگ کرتے ایک نوجوان جاں بحق ،ون ویلرنے فلاں شخص کو ٹکرماردی جس کی وجہ
سے اتنے لوگ زخمی ہوگئے اس کا مطلب یہ ہوا کہ ون ویلنگ صرف ون ویلرز کونہیں
بلکہ روڈ پر چلنے والے لوگوں کیلئے بھی نقصان دہ ہے ۔قارائین کو بتاتا چلوں
کہ نوجوان موٹرسائیکل کوتیز چلاتے ہوئے اچانک اگلا پہیہ ہوامیں اٹھا دیتے
ہیں جس کی وجہ سے سارا بوجھ پچھلے پہیے پرآجاتاہے اوربائیک ایک پہیے پرچلتی
ہے اسے ون ویلنگ کہتے ہیں ۔آئے روز اکثردیکھنے کوملتا ہے کہ ٹریفک پولیس کے
ساتھ فلاں ادارے نے مل کرون ویلنگ کے خلاف مہم چلائی اگراس مہم میں میں نے
عوامی رکشہ یونین کا نام نہ لیاتوناجائزی ہوگی کیونکہ پچھلے 5سالوں میں کم
وبیش میں نے100مرتبہ ون ویلنگ کی مہم چلائی میری عوامی رکشہ یونین کے
چیئرمین مجیدغوری اورصدرلاہورذیشان اکمل سے ملاقات ہوئی جس سے میں نے ان سے
سوال کیا کہ آپ رکشہ یونین چلاتے ہیں تواس مہم میں کیوں توانہوں نے جواب
دیا کہ ہمارے منچلے نوجوان شاہراہوں پر نہ صرف بلکہ اپنوں کی زندگی سے
کھیلتے ہیں جولوگ انہیں دیکھ دیکھ کے زندہ ہوتے ہیں اوران کے مرنے پر زندہ
لاش بن کررہ جاتے ہیں ۔اگربات کریں میڈیا کی توبے کارخبریں 3سے 5کالم میں
لگائیں گے مگرون ویلنگ مہم کی پہلے توکوریج نہیں ملے گی اگرمل بھی جائے
توچھوٹی سے خبرکسی ایک کالم میں لگی ہوگی میں میڈیا سے عرض کروں گا خداراآپ
بھی اس میں اپنا ساتھ دیں تاکہ اس جان لیوا کھیل کوروکا جاسکے تاکہ گھروں
کے چراغ بجھنے سے بچ سکیں کچھ دن پہلے میں نے 10سے12سال کے لڑکے کو بائیک
پر3بچے بٹھائے جاتے دیکھاجن کو دیکھ کے مجھے غصہ بھی آیا اوران کے والدین
پر ترس بھی آیا کیونکہ عوامی رکشہ یونین کے صدرذیشان اکمل نے بتایا کہ
انہوں نے 5000سے زائدفلیکسز)مزیدرکشوں پرلگ رہے ہیں) اور5000پمفلٹ (ہرمہم
پرتقسیم کرتے ہیں(جب ایسے ادارے ساتھ ہوں اوراپنی مددآپ کے تحت آگاہی
پھیلارہے ہوں توٹریفک پولیس کوپیچھے نہیں رہنا چاہیے under AGEمہم میں
عوامی رکشہ یونین اپنا کلیدی کردارادا کررہی ہے ۔ان بچوں کو اپنی زندگی سے
پیارنہیں مگران کی تربیت اورانکی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے ہوتا تویہ چاہیے
کہ ہماری قومی وصوبائی اسمبلی میں بل پاس ہونا چاہیے جس میں ون ویلنگ کے
سدباب کیلئیسخت قانون سازی کی جائے ۔ون ویلنگ سے مرنے والے نوجوان پرقتل
عمداوران کے والدین کے خلاف مجرمانہ غفلت کی دفعات کے تحت ایف آئی آردرج
ہوجس سے اس موت کے کھیل پرکسی حدتک کنٹرول ممکن ہے ۔والدین اپنی اولاد سے
جان سے بھی زیادہ پیارلٹاتے ہیں مگران کوموٹرسائیکل خرید دینے کے بعدانکی
سرگرمیوں پرنظرنہیں رکھتے وہ قابل گرفت ہیں اس کے علاوہ دوست یا بھائی
دیکھتے ہیں ون ویلنگ کرتاوہ انہیں روکتے نہیں اورنہ ہی گھربتاتے ہیں وہ ان
کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں ون ویلرز کوبائیک کے ساتھ گرفتارکرتے وقت
اتناجرمانہ ہوکہہ انہیں بائیک سے زیادہ جرمانے کاڈرہواورقیدبامشقت بھی
ہوتواس درسے بھی کنٹرول ممکن ہے مگردیکھنے میں آتاہے ون ویلرز کی گرفتاری
پریارشوت لے کرچھوڑدیا جاتا ہے یا اس کی سفارش اتنی بڑی ہوتی ہے کہ اس کے
خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوتی اس کے برعکس جس کے پاس کوئی سفارش نہیں ہوتی
اسے قانون کاخوب مزہ چکھنا پڑتا ہے۔میرے ایک دوست نے بتایا کہ ون ویلرز
کہتے ہیں جوڈرگیا سومرگیامگریہ ون ویلرز کہتے ہیں جوڈرگیاوہ بچ گیا محاورہ
ان پرفٹ بیٹھتا ہے ویسے موت کو گلے لگانے سے ڈرجانا ہی بہترہے ۔ہم ایک
دوسرے پرطنزکرنے کے بجائے ایک دوسرے کی اصلاح کریں تواس موت کے کھیل
کوباآسانی روک سکتے ہیں سب سے پہلے اس کیلئے والدین کو پہل کرنا ہوگی جتنے
ادارے اس پر مہم چلالیں جب تک والدین اس پرتوجہ نہیں دیں گے توموت سڑکوں
پررقص کرتی رہی گی میں یہ نہیں کہتا اپنی اولادکی خواہش پورا نہ کریں خواہش
کے ساتھ ان کے ہرقدم پرتوجہ دینا بھی آپ کی ذمہ داری ہے کہیں کل کویہ نہ
ہوکہ آپ اپنے بڑھاپے کے سہارے کو نہیں بلکہ اس کی لاش کو گلیوں میں تلاش
کرتے پھریں میں نوجوانوں سے گزارش کروں گاخدارا آپ سے صرف آپ کی نہیں بلکی
سینکڑوں زندگیاں جڑی ہیں اس لیے اپنے لیے نہ سہی اپنے پیاروں کیلے موت
کوگلے نہ لگائیں ون ویلنگ کو خداحافظ کہیں آخرمیں میں اپنے قارائین سے عرض
کروں گا خدارا جب بھی کوئی ون ویلردیکھیں اسے جھنڑکیں نہ بلکہ پیارسے
سمجھائیں کیونکہ اولادجس کی بھی ہواولادہوتی ہے اورہم مسلمان ہونے کے ناطے
سب بھائی ہیں اوراپنے بھائی کی اولاد اپنی اولادہوتی ہے اورمسلمان ہونے کے
ناطے دوسرے مسلمان کی جان بچانا ہمارافرض ہے ۔ |