پاکستان میں آبادی کی شرح

آج کل کے دور میں ک جب بہت سے ممالک ابادی کی شرح کو قابو میں کرنے کی جدو جہد میں مصروف ہیں ایسے میں پاکستان میں اس کے متضاد کہانی نظر آتی ہے کہ پاکستان میں تازہ ترین مردم شماری کے مطابق ہندوستان،امریکا،چین اور انڈونیشیا کے بعد آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے۔

جبکہ ملک میں بڑھنے والی غربت کے پیش نظر یہ ایک تشویشناک صورتحال ہے۔ہر سال 2.4 فیصد شرح اضافہ کے ساتھ ملک کی آبادی 20 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔جوکہ لگائے گئے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔جبکہ آبادی میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث اقتصادی،معاشی ،تحفظ اور سلامتی ملک کے لئے ایک چیلنج ہے۔ملک کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم ہے جبکہ اس لحاظ سے انکے لیئے روزگار کے مواقع کم ہیں۔جس پر سیاسی قیادت کی توجہ نہ ہونے کے برابر ہے جس کے باعث ان مسائل میں مستقل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

جبکہ صورتحال کی سنگینی کے باعث اس سلسلے میں قومی سطح پر بات نہیں کی گئی جبکہ مردم جو کہ ہر دس سال بعد کرائ جاتی ہے وہ عدلیہ کے دباؤ پر دو دہائیوں کے بعد کروائی گئی۔جبکہ اسکے حاصل ہونے والے نتائج کو بھی نہ صرف متنازع کردیا گیا ۔جس کے باعث اب مردم شماری بھی تنازعات کا شکار بن گئی ہے۔جیسے کہ کراچی اور سندھ کی آبادی بہت حد تک کم ظاہر کی گئی ہے۔جب کہ لاہور کی آبادی میں حیران کن حد تک اضافہ کیا گیا ہے جو کہ حیران کن ہے۔اس موجودہ صورت حال میں سیاسی تنازعات اپنی جگہ لیکن آبادی میں ہونے والے حیرت ناک اضافے کے حوالے سے لاپرواہی کسی طور بہتر نہیں۔اس حوالے سے کوئی خاص اقدامات نہیں کیے گئے۔اگر صورتحال یہی رہی تو مبادا 2030 تک پاکستان کی آبادی کے لحاظ سے انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑ دے گا ۔جبکہ پاکستان کی 30 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں جبکہ شرح خواندگی 58 فیصد ہے۔ جبکہ شہری آبادی میں لامحالہ اضافہ شہروں کے انفراسٹرکچر پر بھی زور ڈال رہا ہے۔

جبکہ آبادیوں میں ہونے والا اضافہ ماحولیاتی آلودگی کے مسئلے کو بھی ہوا دے رہا ہے۔جس میں جنگلات میں کمی،موسمیاتی آلودگی اور کچرا بڑھنے کے مسائل درپیش ہیں جو کہ ابادی میں بے ہنگم اضافے کے باعث ہیں۔ آبادی میں مسلسل اضافے کے باعث ملک کو جو مشکلات در پیش ہیں کیا ہم ان سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں؟

Kashif Ali
About the Author: Kashif Ali Read More Articles by Kashif Ali: 15 Articles with 14036 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.