نوجوان نسل میں موبائل کے نقصانات

دنیا اکیسویں صدی میں داخل ہو چکی ہے انسانی زندگی میں آسائشوں یعنی مشینوں نے بہت آسانیاں پیدا کردی ہیں پچھلے دورمیں کبوتر وں کے زریعے پیغامات پہنچائے جاتے تھے مگر اب جدید دور میں موبائل فون ایجاد ہو چکے ہیں جہاں موبائل کے بے شمار فوائد ہیں وہی بے شمار نقصانات بھی ہیں بنیادی طورپر موبائل فون ایک الیکٹرانک ڈیوائس ہے جو کہ پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا جاتاہے دیکھا جائے تو موبائل فون ایک مواصلاتی نظام ہے جسے کئی طریقوں سے استعمال کیا جاتا ہے اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے کسی بھی وقت کسی بھی جگہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ موجودہ دورمیں اگر بچوں ، نوجوانوں کو کسی ایجاد نے نقصان پہنچایا ہے تو وہ صرف اور صرف موبائل فون ہے۔ گھر ہو یا باہر ہمارے نوجوان موبائل ہاتھ میں لیے باتیں اور ایس ایم ایس کرتے نظر آتے ہیں۔ اسی وجہ سے ان کی تعلیم پر توجہ کم ہوگئی ہے اس اہم اور ضروری ایجاد کے بے جا استعمال نے نہ صرف نوجوان نسل کو تعلیم سے دور کردیا ہے بلکہ موبائل اور انٹرنیٹ کے غلط استعمال کی وجہ سے وہ غیر اخلاقی حرکتوں میں ملوث نظر آتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ والدین کی لاپرواہی کی وجہ سے بچے تعلیم سے غافل ہوتے جارہے ہیں اس کے علاوہ ذہنی اور اخلاقی تربیت کے فقدان کی وجہ ہمارا اخلاقی اور تعلیمی معیار دن بدن گرتا چلاجارہا ہے۔

اس کے علاوہ نوجوان طبقہ موبائل فون کا زیادہ استعمال کرتاہے ہر کوئی خوبصورت اور مہنگا موبائل سیٹ خریدنے کا شوق رکھتا ہے جس کے لیے وہ کچھ بھی کرنے کو تیار رہتا ہے نوجوان سارا دن اور رات باتیں کرنے اور ایس ایم ایس کرنے میں مصروف نظر آتاہے جو کہ وقت کا زیاں ہے جس کی وجہ سے دیگر ضروری کا م بھی کر نہیں پاتے بچے اور بڑے عام طورپر سارادن موبائل پر گیم کھیلتے رہتے ہیں دفتروں میں ملازمین اور اسکولوں میں طالب علم دنیا بھر کی کچہریاں فون پر کرتے رہتے ہیں۔ اکثر لوگ ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرتے ہیں جوکہ انتہائی خطرناک ہوتاہے۔ چوروں اور ڈاکوؤں نے اس ایجاد کا بھر پور فائدہ اٹھایا ہے، عام طور پر یہ دیکھا جارہاہے کہ موبائل کے سستے اور تیز ترین رابطوں کو غلط طریقوں اور ناجائز کاموں میں استعمال کیا جارہا ہے ۔ خصوصاً نوجوان طبقے کو چاہیئے کہ وہ موبائل فون کو کم سے کم استعمال کریں یعنی بلاضرورت استعمال نہ کریں۔ ہمیں چاہئے کہ اس جدید ترین رابطے کی نعمت کو جائز اور مثبت استعمال میں لائیں تاکہ قومی اور ملکی ترقی میں موبائل فون معاون و مددگار ثابت ہو سکے۔

Nazneen Khan
About the Author: Nazneen Khan Read More Articles by Nazneen Khan: 2 Articles with 12719 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.