والدین ہونا آسان نہیں

بچے قدرت کاحسین تحفہ ہیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے والدین کو عطا کیا جاتا ہے ان کی پرورش و بہترین تربیت کی زمداری والدین کی ہوتی ہے کہا جاتا ہے بچے کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہے بچہ اپنی ابتدائی عمر میں والدین سے بہت کچھ سیکھتا ہے. ہر وہ عمل دہراتا ہے جو اس کے والدین اس کے سامنے کرتے ہیں اسی وجہ سے والدین کو اپنے طرز عمل کے حوالے سے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے. والدین پر اللہ تعالیٰ نے کچھ فرائض مقرر کئے ہیں جنہیں والدین کے فرائض کہا جاتا ہے والدین بنیادی طور پر اولاد کی پرورش ان کی دیکھ بھال اور ان کی اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق موزوں تربیت کے فرائض عائد کیے ہیں. والدین کے فرائض کو اس طرح بیان کیا جاسکتا ہے.

اللہ تعالیٰ نے والدین پر بچوں کی پیدائش کے بعد ان کی پرورش کی زمداری عائد کی ہے تاکہ والدین بچوں کو اس قابل بناسکیں کہ وہ خود اپنے طور پر زندگی گزارنے کے قابل ہو جائیں. اللہ تعالیٰ نے اولاد کی پرورش کو والدین کے لیے ضروری قرار دیا ہے اور انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اولاد کو معاشی زندگی میں رکاوٹ تصور نہ کریں بلکہ انہیں پروان چڑھانے کے لیے عملی اقدامات کریں.

والدین کی طرف سے مناسب تعلیم و تربیت اور خاص طور پر وہ تعلیم و تربیت جو اللہ تعالیٰ کے احکامات کے عین مطابق ہو اولاد کا حق ہوتا ہے اور والدین پر یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وہ بھاری زمہ داری ہے کہ جسے پورا کرنے کے بعد ہی والدین حقیقت میں اپنے والدین ہونے کا حق پورا کرسکتے ہیں.

والدین کی طرف سے محبت اور شفقت کا حصول بھی اولاد کا حق ہوتا ہے اس لئے والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنی اولاد سے محبت اور شفقت کا برتاؤ کریں اور انہیں نرمی اور حسن سلوک سے زندگی سے واقفیت دلانے کی کوشش کریں اور ان کی زندگی کے اعلی اوصاف پیدا کریں تا کہ اولاد میں خود اعتمادی کا جزبہ پروان چڑھ سکے.
والدین کا یہ فرض بھی ہے کہ وہ اولاد کو دین کے صحیح عقائد سے واقفیت حاصل کرنے میں مدد کریں اور انہیں اسی بات کی تربیت دیں کہ وہ دین اسلام کی عبادت کے نظام کی اہمیت کو سمجھنے کے قابل ہو سکیں.

والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنی وراثت میں سے اپنی اولادوں کے لیے حصے مقرر کریں جس طرح اللہ تعالیٰ نے انہیں حکم دیا ہے کیونکہ کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے کی گئی وراثت کی تقسیم ایک متوازن تقسیم ہے اس لئے والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنی زندگی میں وراثت کی تقسیم سے اپنی اولاد کو آگاہ کردیں.

والدین کا سب سے اہم فریضہ ہے کہ وہ جوان ہونے کے بعد اپنے بچوں کی شادی کے لئے انتظام کریں تاکہ اولاد کو اپنے خاندان کی تشکیل کا موقع مل سکے دورحاضر میں والدین پر بہت ساری زمہ داری عائد ہوتی ہیں کیوں کہ آج کل کے حالات میں جہاں اچھائی کم اور برائی غالب ہے وہاں بچوں کو آسائشوں کے ساتھ پابند بھی کیا جاتا ہے کہ وہ صحیح اور غلط کے فرق کو سمجھ سکیں . بچے مستقبل کے معمار ہیں ان کی صحیح تربیت اور اچھے کردار ماں باپ دونوں کی زمداری ہیں.

انسان جب دنیا میں آتا ہے تو اس کا ابتدائی تعلق جن ہستیوں سے قائم ہوتا ہے وہ اس کے ماں باپ ہوتے ہیں والدین انسان کی دنیا میں پیدائش کا وسیلہ ہیں اولاد کی تعلیم و تربیت اور اچھی پرورش کے لیے اپنے آرام وسکون اور آسائش سب قربان کر نے سے گھبراتے نہیں. اس لیے کہا جاتا ہے والدین ہونا آسان نہیں-

Ammara Irfan
About the Author: Ammara Irfan Read More Articles by Ammara Irfan: 7 Articles with 4986 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.