آخر کب ہم بدلیں گے

آخر کب ہم لوگوں میں بدلاو آئے گا جس دن ہم اپنے ملک کو ایسا ہی سمجھیں گے جیسا اپنا گھر اسی طرح اس ملک کا خیال رکھا جائے گا جس طرح اپنے گھر کا رکھتے ہیں

إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ

بے شک اللہ اس قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ خود اسے بدلنے کی کوشش نا کرے ( سورہ الرعد 11)
آج نئے اسلام آباد کے آئرپورٹ پر آنے کا اتفاق ہوا اس میں کوئی شک نہیں ائرپورٹ کافی بڑا خوبصورت اور تمام جدید ٹیکنولوجی سے لیز نظر آتا ہے اس آئرپورٹ پر عوام کے تقریبا 50 ارب روپے سے زیادہ کا خرچہ ہوا اس ائرپورٹ کی افتتاح کو صرف ایک مہینہ ہوا ہے پر مجھے اس وقت انتہائی افسوس ہوا جب میں نے دیکھا کہ "Escalator" کے ساتھ جو مسافروں کو سمجھانے کے اشارے لگے ہوئے تھے انکی مدد کے لئے ہماری عوام نے اسے زمین سے اکھاڑ توڑ پھنیکا کہیں جگہ کچرا پھینکا ہوا ملا کیوں ہم اس طرح کی حرکتیں کر کے سکون ملتا ہے؟ کیوں ہم اپنا ہی نقصان کر کے خوش ہوتے ہیں ؟ ہم کب اس چیز کو سمجھیں گے کہ یہ ہمارا اپنا ملک ہے اس کی حفاظت ہم لوگوں نے خود ہی کرنی ہے یہ ہماری ذمہ داری ہے یہ ایک انٹرنیشنل ایرپورٹ ہے ہم باقی دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟؟

آخر کب ہم لوگوں میں بدلاو آئے گا جس دن ہم اپنے ملک کو ایسا ہی سمجھیں گے جیسا اپنا گھر اسی طرح اس ملک کا خیال رکھا جائے گا جس طرح اپنے گھر کا رکھتے ہیں
 

Danish Rajpoot
About the Author: Danish Rajpoot Read More Articles by Danish Rajpoot: 5 Articles with 3262 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.