گنز اینڈ روزز (٤٧)

اس نے کہا میں کرنل ہوں،،،اور ہماری ایجنسی اسی کے کہنے پر یہ پلان کیا جارہا
ہے،،ہم نے چائنیز کی بھی بہت مدد کی ہے،،اسکا رابطہ رکھااسکو الاٹ استعمال
کرنے کی اجازت دی،،،کئی لوگوں کے بارے میں ان کو انفارمیشن دی،،،!
کئی لوگ ان کے حوالے کیے جو معمولی معاوضے پر جان جھونکوں کا کام کرکے،،،
دیتے رہے۔!!

رانا نے ایس ایچ اوکی آنکھوں میں دیکھ کرکہا،،اس سارے کھیل میں تمہیں کیا
ملا،،،؟؟؟
ایس ایچ او کی لمحے بھر کی سانس رک گئی،،،،،اس نے بے چاری سے رانا کی طرف
دیکھا،،،!!

آفندی نے کاغذ پر نظر دوڑائی،،پچھلے دو ماہ میں تم نے دو پلاٹ،،نئی کار،،اک بڑی
بس لی ہے،،،ایس ایچ اوپر سکتہ سا طاری ہوگیا،،،ہکلا کر بولا،،،ہاںمگر،،،وہ میرے
چاچا کے بیٹےنے لی ہیں اس کا کام بہت اچھا چلتا ہے۔

رانا نے غرا کرکہا،،،اتنے پیسوں کی بارش برس رہی ہے تجھ پرموٹے کچھ پانی کے
چھینٹے ہم پر بھی گرا دو نا،،،!!!
ایس ایچ او روایتی انداز میں ہاتھ جوڑ کر بولا،،،جو حکم سائیں،،،جان بھی حاضر،،آپ
حکم تو کرو،،،!!!

رانا نے آگے بڑھ کر ایس ایچ او کے کندھے پر ہاتھ رکھا،،،اسے لے کر باہر چل پڑا،،،!!
رانا نے آفندی کی طرف دیکھ کر کہا،،سر ہم آتے ہیں،ملاقات حال احوال تو لیں ذرا
ہمارا مہمان بنا ہے آج قانون ،،،ہم بھی کچھ فیض یاب ہولیں،،،!!

بالا کافی رکھ کے آفندی کی طرف دیکھنے لگا،،لے آؤ،،آفندی کی بات سنتے ہی
بالا کچن کیطرف چل پڑا،،،!!

تھوڑی دیر بعد ڈاکٹر انعم کے ہاتھ کا بنا ہوا کیک آفندی کے سامنے تھا،،،تلخ سی
کافی کے ساتھ کیک نے رنگ جما دیا،،،آفندی کے چہرے پر مسکراہٹ آ گئی،،،
اک دم سے ڈاکٹر انعم کو دیکھ کر آفندی نے چہرے کو سنجیدہ بنالیا،،،!!

ڈاکٹر انعم ناراضگی سے بولی،،،ہونہہ،،،ذرا شکل اور بری بنا لو،،آفندی بے معنی سے
لہجے میں بولا،،،اچھا ہے کہاں سے لیا؟؟؟
رستے میں پڑا ہوا تھا،،،سوچا کسی کے کام آ جائے گا،،،انعم غصے سے بولی،،،انعم
نے بڑا سا کیک کا پیس اٹھا کر منہ میں رکھ لیا،،،،واؤ،،،،!! ویری نائس ٹیسٹی،،،(جاری)
 

Hukhan
About the Author: Hukhan Read More Articles by Hukhan: 1124 Articles with 1253778 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.