آجکل شادیوں کا سیزن عروج پر ہے۔شادی کا ذکر ہو تو ہر
چہرہ کھل اٹھتا ہے۔شادی بیاہ کے موقع پر طرح طرح کی رسمیں علاقائی اور
برادری میں مروجہ طور طریقے پر ادا کی جاتی ہیں ۔یر فرد اپنی خوشی کا اظہار
کرنا چاہتا ہے۔جوکہ اس کا بنیادی حق ہے۔بزرگ مسرور پوتے ہیں نوجوان
پرجوش۔آخر اس کی وجہ کیا ہے۔جاننے کی کوشش کرتے ہیں ۔والدین جب یہ ارادہ
کرتے ہیں کہ اب ان کے بچوں کی شادی ہو جانی چاہیے تو دراصل وہ ایک نئے
خاندان کی بنیاد رکھ رہے ہوتے ہیں ۔لڑکا اور لڑکی دو مختلف اکائیاں ہیں جو
مل کر ایک نئے انتظامی یونٹ کی بنیاد رکھتے ہیں ۔اس نئے یونٹ کی تشکیل میں
سب سے اہم کردار والدین کا پوتا ہے۔انھیں اپنے زندگی بھر کے تجربے مشاہدات
اور علم وفکر کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسا انتظام کرنا چاہیے کہ جس ک تابع
رہتے ہوے نوجوان جوڑا اپنی زندگی کی شروعات بھرپور اعتماد اور خوشگوار طور
پر کرسکے۔والدین کا ساتھ انکی حوصلہ افزائی اور فکری آزادی کے ساتھ قدم بہ
قدم راہنمائ نئے اور نازک رشتوں کی آبیاری اس انداز میں کرتی ہے کہ ان
ننھنی کونپلوں نے ایسےتناور درخت بننا ہے کہ جن کی چھاون میں ان کی آیندہ
آنے والی نسلیں پروان چڑھیں گی ۔ان خوابوں کو پروان چڑھانے کے لئے ضروری ہے
ک رشتہ طے کرنے سے پہلے طرفین کے والدین ایک دوسرے سے ملاقات کریں ایک
دوسرے کے گھر کے ماحول کابخوبی جائزہ لیں۔خاندانی پس منظر بہت اہمیت کا
حامل ہوتا ہے اسے بالکل نظر انداز نہ کریں ۔ہم پلہ معاشی اور علمی بیک
گراؤنڈ ہو تو ذہنی ہم آہنگی بآسانی پیدا ہوسکتی ہے بجز مختلف پس منظر رکھنے
والے جوڑوں کے ۔مذہب ہماری سوچ اور طرز زندگی میں اہم ترین عنصر ہے۔ہم
عقیدہ ہوں تو نئے ماحول میں آیڈجیسمنت میں کوئی دشواری نہیں ہوگی۔اگر بچوں
کی شادی سے پہلے والدین ان سب عوامل کا بھرپور جائزہ لے لیں بے شک اس میں
کچھ وقت اضافی بھی لگ جائے تو خیر ہے۔جو سحج پکے سو میٹھا پکے-اپنی طرف سے
بھرپور اطمینان حاصل ہونے کے بعد اللہ تعالی سے اس رشتے کی کامیابی کے لئے
دعا کریں کہ اس رشتہ کو کامیاب کرے۔ والدین اپنے تجربات کی روشنی میں اپنے
بچوں کو ایسی بہترین پچ اور کھیلنے لئے گراونڈ فراہم کرسکتے ہیں کہ جس پر
وہ اپنی زندگی کی نئی اننگ کا آغاز پراعتماد طور پر شروع کریں اور بھرپور
طور پر زندگی کا لطف حاصل کرسکیں ۔ایک خوش وخرم کنبہ ایک خوشحال خاندان کی
بنیاد فراہم کرتا ہے اور خوشحال خاندان ایک مستحکم اور ترقی یافتہ معاشرے
کی تشکیل کرتا ہے ۔ |