تلہ گنگ میانوالی روڈ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لگ بھگ سو کلومیٹر کے فاصلے پر بلکسر انٹرچینچ سے جونہی مغرب کی طرف رخ کریں تو آپ کو اس سنگل سڑک پر چھوٹی بڑی گاڑیوں کی ایک قطار نظر آئے گی اس روڈ پر آئے روز حادثات کا ہونا ایک معمول بن چکا ہے بلکسرسے میانوالی تک اس روڈ کو اکثر لوگ قاتل اور خونی روڈ کے نام سے یاد کرتے ہیں یوں تو اس روڈ پر حادثات بارے ایک طویل عرصے سے مقامی میڈیا ٹی وی چینل پر مقامی رپورٹرز اور سوشل میڈیا پر آوازیں بلند کی جاتی رہیں لیکن حال ہی میں اس آواز میں پہلے کی نسبت قدرے شدت آئی ہے لیکن ہر طرف سناٹا ہے

اطلاعات ہیں کہ حلقہ پی پی چوبیس سے پی ٹی آئی اورق لیگ کے مشترکہ منتخب ایم پی اے اور صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کی وزیراعظم عمران خان سے گذشتہ مہینے ملاقات ہوئی تھی حافظ عماریاسر نے اس روڈ پر آئے روز حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دورویہ سڑک کا مطالبہ کیا تھا جسے وزیراعظم نے باقاعدہ منظوری دے دی تھی-

اس علاقے کے باسیوں کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں ان کو الیکشن کے دنوں میں سبزباغ دکھا کر ان سے ووٹ لئے جاتے ہیں ان کوسنہرے اور مستقبل کے سہانے خواب دکھائے جاتے ہیں بڑے بڑے وعدے کئے جاتے ہیں یہ سب کچھ پہلی بار نہیں ہورہا پچھلے کئی سالوں سے تواتر سے یہ سلسلہ جاری ہے انہی لوگوں کو ضلع تلہ گنگ میڈیکل یونیورسٹی موٹروے جیسے بڑے بڑے پراجیکٹ کے خواب دکھائے گئے ان وعدوں کی تکمیل نہ ہو سکی-

تلہ گنگ میانوالی روڈ پر تاحال حادثات میں لقمہ اجل بننے والے افرادکی تعداد ہزاروں میں ہے ان حادثات میں معذور ہونے والے افراد سینکڑوں میں میں ہیں گذشتہ ادوار میں صرف لاہور کو نوازا گیا تلہ گنگ جیسے دورافتادہ علاقے کو پسماندگی میں دھکیلا گیا اور روز مرنے کے لئے ان علاقوں کے لوگوں کے لئے سستی موت کا سامان مہیا کیا گیا-

وزیراعظم عمران خان کے آبائی شہر میانوالی اور تلہ گنگ چکوال کے لوگ عمران خان کی حقیقی تبدیلی کے منتظر ہیں کہ کب ہمیں اس قاتل اور خونی روڈ سے چھٹکارہ ملے گا چونکہ یہ ایک بین الصوبائی روڈہے بھاری ٹریفک کا چوبیس گھنٹے گزر ہوتا ہے-

ہمارے دوست تلہ گنگ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد حسین اعوان روڈ اکسیڈنٹ حادثات سے بچاؤ کی تدابیر بارے مقامی طور پر مختلف مقامات پر پروگرام کا انعقاد کرتے رہتے ہیں اقتدار کے ایوانوں تک آواز پہنچانے کےلئے محمد حسین اعوان کا کردار قابل تحسین ہے مقامی طور پرلوگ مایوسی کا شکار ہیں ہرسو خاموشی ہر طرف سناٹا وزیراعظم عمران خان کو اس انتہائی اہم روٹ پر جلداز جلد سوچنا ہوگا اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو روکنےکے لئے اس سڑک کو ہنگامی بنیادوں پر بنوانا ہوگا-

Malik Faisal Ramzan Awan
About the Author: Malik Faisal Ramzan Awan Read More Articles by Malik Faisal Ramzan Awan: 18 Articles with 14799 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.